NationalPosted at: Mar 25 2017 4:40PM اردو کو نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرونی ممالک میں بھی فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی :جاوڈیکر
نئی دہلی، 25 مارچ (یواین آئی)فروری اور مارچ کا مہینہ، دہلی میں ادبی بہار کا سیزن ہوتا ہے ۔خوشگوار اور پر فضا موسم کے سائے میں ادبی رونق کا چہار جانب چکا چوند کا سماں، اپنی خاموش زبان سے دعوت نظارۂ ادب دیتا نظر آیا۔ 2017کا مارچ بھی اسی روایت کی پاسداری کرتا ہوا گزرا۔ شہر کی جملہ ادبی و تہذیبی سرگرمیوں کے درمیان قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیراہتمام 18,17اور19مارچ کو عالمی اردو کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں زبان و ادب سمیت تہذیبی سرگرمیاں اپنے عروج پر تھیں افتتاحی پروگرام دہلی کے مشہور پانچ ستارہ اشوک ہوٹل میں منعقد کیا گیا جبکہ 18اور 19مارچ کے تمام پروگرام لودھی روڈ پر واقع اسکوپ کمپلیکس کے خوبصورت آڈیٹوریم میں انعقاد پذیر ہوئے۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر پروفیسر ارتضیٰ کریم کی قیادت میں منعقد ہونے والے اس عالمی سیمینار کا عنوان تھا ’’ ہندوستان اور بیرونی ممالک میں اردو زبان و ادب کا منظر نامہ‘‘ اور اس موضوع پر کنیڈا ، برلن، جرمنی ، ایران، سعودی عرب، انگلینڈ ، ماریشس ، قطر ،ترکی ، دبئی ، امریکہ اور ازبیکستان کے ۲۳ سے زیادہ سفیر زبان و ادب اور ملک کی تقریباً ہر ریاست سے اردو کے دانشور و اسکالرز نے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے پر مغز مقالے پیش کیے ۔ جاری۔ یواین آئی ۔ ع خ ۔ م س