InternationalPosted at: May 24 2018 11:01AM امریکہ کی شمالی کوریا کا انجام لیبیاجیسا کردینے کی دھمکی
واشنگٹن،24مئی(یو این آئی)امریکی نائب صدر مائیک پینس نے شمالی کو ریا کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی آپشن ختم نہیں ہوا،شمالی کوریاکاانجام لیبیاجیساہوسکتاہے۔
امریکی نائب صدر کے بیان پر شمالی کوریا برہم ہو گیا،شمالی کوریا کی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکہ سےمذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے،امریکہ ہم سےمیٹنگ روم میں ملناچاہتاہےیاایٹمی جنگ میں ،یہ اس پرمنحصرہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیرسگالی کونقصان پہنچایاتوسپریم لیڈرسے کہہ دیا جائے گا کہ مذاکرات نہ کریں۔امریکہ کوایسےہولناک سانحہ کامزہ چکھاسکتےہیں جسکاتصورتک نہ کیاگیاہو۔
یو این آئی،اظ