InternationalPosted at: Jun 21 2018 8:48AM خود کش حملہ میں لیبیا کے چار فوجی شہید
بن غازی، 21 جون (رائٹر) لیبیا کے شہر دیرنا میں بدھ کو خود کش حملہ میں مشرقی لیبیا سکیورٹی فورس کے چار فوجی شہید ہو گئے۔ فوجی ترجمان نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔
خلیفہ ہفتار نیشنل آرمی کے ترجمان احمدا لمسماري نے کہا کہ خود کش حملہ آور گاڑی میں سوار ایک سفید پرچم لے کر فوجیوں کی طرف بڑھا، فوجیوں نے اسے وار زون سے چلے جانے کو کہا لیکن اس نے دھماکہ خیز ماد سے بھری گاڑی کو فوجیوں کے قریب لے جاکر نے اس میں دھماکہ کر دیا۔
لیبیا نیشنل آرمی مشرقی لیبیا کے دیرنا شہر کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔فوج نے گزشتہ ماہ سے دہشت گردوں اور اتحاد کے خلاف زمینی جنگ شروع کی تھی۔
رائٹر،اظ