InternationalPosted at: Jun 25 2018 12:38PM پاکستانی ساختہ سیٹلائٹ آئندہ ماہ خلا میں روانہ کیا جائے گا
اسلام آباد، 25 جون (یواین آئی) پاکستان اگلے ماہ پہلی بار خود ساختہ سیٹلائٹ خلا میں روانہ کرے گا۔ سیٹلائٹ کے کامیاب طور پر لانچ ہونے کے بعد یہ ملک تکنیکی طور پر ترقی پذیر ممالک میں شامل ہو جائے گا۔
ریڈیو پاکستان کی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان فیصل محمد نے اتوار کو بیان جاری کرکے بتایا کہ 285 کلو گرام وزنی ’پاک ٹی ای ایس -آئی اے‘ سیٹلائٹ اگلے ماہ لانچ کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ کو 610 کلومیٹر کے سن سنگكرنس پینل سے کیا جائے گا۔
فیصل محمد نے کہا کہ کامیاب آغاز کے بعد یہ سیٹلائٹ میں نصب حساسیت محسوس کرنے والے آلات کے سبب آر ایس ایس موسمیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا، جس میں گلیشیئرز پگھلنے کا عمل، گرین ہاؤس گیسز کا اخراج، جنگلات میں لگی آگ کو جانچنا اور زراعت اور جنگلات سے متعلق مسائل کو حل کرنا بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاہم مذکورہ کاموں کے علاوہ بھی سیٹلائٹ مزید فعال اور غیر فعال سرگرمیاں انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یو این آئی،اظ