InternationalPosted at: Nov 15 2018 3:58PM کراچی میں بائیلر پھٹنے سے چھ مزدور ہلاک
کراچی،15نومبر(یواین آئی)کراچی کی ایک فیکٹری کا بائیلر پھٹنے سے زخمی ہوئے چھ مزدوروں کی موت ہوگئی ہے۔
سیول اسپتال کے حکام نے بتایا کہ زخمی مزدوروں کی موت بدھ کی شام ہوئی ہے۔کراچی کے لاندھی کےمنزل پمپ علاقے میں واقع ایک پرائیویٹ فیکٹری کا بائیلر پھٹنے سے سات مزدورشدید طورپر زخمی ہوئے تھے،جنہیں سیول اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ زخمی ہوئے سات مزدوروں کی بدھ کی شام موت ہوگئی۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ مالر عرفان بہادر نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ابتدائی جانچ کے مطابق بائیلر کےایک فرنینس میں گیس کا دباؤزیادہ ہونے کی وجہ سے اس میں زوردار دھماکہ ہوا۔ہلاک شدگان کے نام عامر،سلیم،شادمان،عمران ،خالد اور عنایت ہیں۔
یواین آئی۔اےایم۔