InternationalPosted at: Apr 19 2019 11:14AM شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ نہیں کیا۔ شنہان
واشنگٹن، 19 اپریل (اسپوتنک) امریکہ کے نگراں وزیر دفاع پیٹرک شنہان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے جن ہتھیاروں کا تجربہ کیا ہے ان میں بیلسٹک میزائل شامل نہیں ہے۔
شمالی کوریائی خبررساں ایجنسی کے سی این اے نے بدھ کے روز بتایا تھا کہ ملک کے بڑے لیڈر کم جانگ ان نے ملک میں نئے ہتھیاروں کی جانچ کا معائنہ کیا ہے۔
مسٹر شنہان نے جمعرات کے روز صحافیوں سے کہا کہ ’’میں اس اطلاع کی تہہ تک نہیں گیا ہوں لیکن جہاں تک مجھے معلوم ہے بیلسٹک میزائل کا تجربہ نہیں کیا گیا اور ہمارے رخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی‘‘۔
وزیر دفاع نے بدھ کو تصدیق کی تھی کہ وہ اس رپورٹ سے واقف تھے کہ شمالی کوریا نے ہتھیاروں کا تجربہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ فروری میں ویتنام کے ہنوئی میں امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان ہوئی چوٹی کانفرنس کے بعد دونوں ممالک کے مابین جوہری ترک اسلحہ کے سلسلے میں مذاکرات رکے ہوئے ہیں۔ چوٹی کانفرنس میں امید تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان سمجھوتہ ہوگا لیکن شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کا ترک جوہری اسلحہ کا عہد پورا کئے بغیر پابندیوں کو پوری طرح سے ہٹانے کا مطالبے کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ مذاکرات سے ہٹ گئے تھے۔
اسپوتنک۔ این یو۔