InternationalPosted at: May 20 2019 9:28AM برازیل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 ہلاک
ریو دی جینرو ، 20 مئی ( یواین آئی) برازیل کے بیلیم شہر میں اتوار کو مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 لوگوں کی موت ہو گئی اور کم از کم ایک شخص زخمی ہو گیا۔ مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔
ذرائع کے مطابق یہ حملہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام تقریبا 3:30 بجے اس وقت ہوا، جب مسلح افراد کا ایک گروہ ریاست کے دارالحکومت بیلیم میں ایک چھوٹے سے بار میں گھس گیا اور گاہکوں پر گولیاں چلائیں۔بی این او نیوز رپورٹ کے مطابق پارا ریاست کی ترجمان نتالیہ میلو نے کہا’’ وہ صرف تصدیق کر سکتی ہیں کہ ریاست میں اجتماعی قتل کیا گیا ‘‘۔
موبائل فون سے بنائے گئے ویڈیو میں فرش پر پھیلا خون، لاشیں، کرسیاں اور میز دکھائی دیے۔ فائرنگ میں چھ مرد اور پانچ خواتین کی موت کی تصدیق کی گئی اور کم از کم ایک شخص کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ میں سات مسلح افراد ملوث تھے۔ حملے کی وجوہات کا پتہ نہیں لگ سکا ہے ۔
یواین آئی ۔ ک ج