InternationalPosted at: Jul 18 2019 11:27AM جاپان :اینی میشن اسٹوڈیو میں آتشزدگی، 30 افرادزخمی
ٹوکیو، 18 جولائی (یواین آئی) جاپان کے شہرکیوٹو میں جمعرات کو ایک اینی میشن ا سٹوڈیو میں آگ لگنے سے 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
کمپنی کے حکام کے مطابق اسٹوڈیو میں مقامی وقت کے مطابق 1030 بجے آگ لگی۔
مقامی پولیس کے مطابق ایک شخص اسٹوڈيو میں داخل ہوا اور ارد گرد پٹرول چھڑکنے کے بعد اس میں آگ لگا دی۔ پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
کیوٹو کی اینی میشن کمپنی اوجي شہر میں واقع ہے جس کا قیام 1981 میں عمل میں آیاتھا۔ یہ کمپنی اینی میشن فلمیں بناتی ہے، اسے فروخت اور لوگوں کو تربیت دینے کا کام بھی کرتی ہے۔
یو این آئی،اظ