InternationalPosted at: Aug 22 2019 12:20PM حوثی دہشت گردوں کا سعودی فوج کے دفتر پر میزائل حملہ
ماسکو ،22 اگست (اسپوتنك) یمن کے حوثی دہشت گردوں کے گروپ نے سعودی عرب کی فوج کے آپریشن ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
مقامی میڈیا نے حوثی دہشت گردوں کی فوج کے ترجمان کے حوالہ سے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
یہ حملہ سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبہ جازان میں واقع فوج کے آپریشنل ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔
یمن میں دہشت گردوں کے گروپ انصار اللہ اور سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کو حمایت کرتی ہے۔ دونوں دھڑوں کے درمیان عام طور پر لڑائی ہوتی رہتی ہے۔ حوثی جنگجوؤں نے ہفتہ کو شیبہ آئل فیلڈ پر دھماکہ خیز مواد سے لدے 10 ڈرون طیارہ سے حملہ کر دیا تھا. جس کی وجہ سے شدید آگ لگ گئی تھی۔ اگرچہ اس حملہ کی وجہ سےتیل برآمدات میں رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی ہے۔
اس کے جواب میں سعودی کی قیادت والی اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے پیر کو یمن کے شمالی صوبہ سعدہ میں حوثی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر پانچ فضائی حملے کئے۔ ان حملوں میں حوثی جنگجوؤں کی کئی کمانڈ پوسٹ تباہ ہو گئیں۔ اس کے علاوہ کئی جنگجو ہلاک اورکئی زخمی ہو ئے تھے۔
قابل غور ہے کہ یمن میں کئی سال سے صدر عبد ربہ منصور ہادی کی قیادت والی سرکاری فوجوں اور حوثی شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج مارچ 2015 ہی سے حوثی جنگجوؤں پر فضائی حملے کرتی آ رہی ہے۔
اسپوتنک،اظ