InternationalPosted at: Oct 14 2019 5:21PM ابھیجیت بنرجی سمیت تین کو اقتصادیات کانوبل انعام
اسٹاک ہوم ،14اکتوبر(اسپوتنک)ہندنژاد امریکی شہری ابھیجیت بنرجی کوسال 2019کا اقتصادیات کا نوبل انعام دیاگیا ہے مسٹر بنرجی کے ساتھ ایشتر ڈوفلو اور مائیکل کریمرکو بھی مشترکہ طورپر نوبل انعام دینے کا اعلان کیاگیاہے تینوں ماہرین اقتصادیات کودنیا بھر میں غریبی دورکرنے کی سمت میں ایکسپیری منٹ اپروچ کےلیے یہ انعام دیاگیاہے ۔نوبل انعام کے تحت اسے حاصل کرنے والوں کو 9ملین سویڈش کرونور دیے جاتے ہیں ۔سویڈن کی معروف ہستی الفریڈ نوبل کے نام پر نوبل انعامات کا آغاز کیاگیاتھا اور 1969میں پہلا انعام دیاگیاتھا۔ہندستان کی کلکتہ یونیورسٹی سے 1981میں بی ایس سی کی ڈگری لینے کے بعد مسٹر بنرجی نے 1983میں دہلی کی جواہر لعل نہرویونیورسٹی سے ایم اے کی تعلیم مکمل کی ۔
اسپوتنک ۔ایف اے