InternationalPosted at: Oct 15 2019 12:01PM ترکی پر پابندی، حکمنامہ پر صدر ٹرمپ نے دستخط کئے
واشنگٹن، 15 اکتوبر (اسپوتنك) شمالی شام میں جاری ترکی کی فوجی مہم کو دیکھتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انقرہ پر پابندی عائد کرنے کے حکومت کے حکمنامہ پر دستخط کر دیئے۔
وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پیر کو یہاں جاری بیان میں کہا’’مسٹر ٹرمپ نے شمال مشرقی شام میں فوجی حملوں کو روکنے اور فوری طورپر جنگ بندی کو اپنانے کے لئے ترکی پر دباؤ ڈالنے کے واسطے ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیا ہے۔ ایگزیکٹیو آرڈر محکمہ خزانہ اور محکمہ خارجہ کو ترک حکومت کی شخصیات ، اداروں پر جو شہریوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں یا امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں، پر پابندیوں پر غور کرنے اور لگانے کا حق دیتا ہے‘‘۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی وزارت دفاع اور توانائی پر پہلے ہی پابندئی لگائی جاچکی ہے۔ اس سے پہلے، امریکی محکمہ خزانہ نے کہا تھا کہ وزارتوں کے علاوہ ان وزارتوں کے سربراہان اور ترکی کے وزیر داخلہ کے خلاف پابندیوں کو نافذ کر رہا ہے۔
مسٹر پومپیو نے اس بات پر زور دیا کہ اس نئے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت لگائی گئی پابندیوں سے بچنے کے لئے ترکی کو شمال مشرقی شام میں اپنے یکطرفہ فوجی کارروائی کو فوری طور پر روکنا چاہئے اور امریکہ کے ساتھ بات چیت شروع کرنی چاہئے۔
اسپوتنک،اظ