InternationalPosted at: Dec 8 2019 10:14AM چین میں ٹرک پلٹنے سے سات افراد کی موت ، دو زخمی
کونمینگ، 8 دسمبر ( یواین آئی) چین کے صو بہ یوننان میں شاہراہ پر ایک ٹرک کے پلٹ جانے سے سات افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔مقامی حکام کے مطابق حادثہ ہفتہ کے روز دوپہر بعد تین بجکر 45 منٹ پر پیش آیا جب ایک ٹرک سڑک کنارے نصب حفاظتی باڑ سے ٹکراکر پلٹ گیا ۔اس دوران مخالف سمت سے آ رہی ایک چھوٹی کار اور ایک دو پہیہ موٹر سائیکل ٹرک کے نیچے آ گیا جس سے سات افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے ٹرك کے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور حادثے کی جانچ جاری هے ۔
یواین آئی ۔ ک ج