InternationalPosted at: Jun 2 2020 9:14AM لیبیا میں کورونا وائرس کے 12 نئے کیسز ، متاثرین کی تعداد 168
ترپولی، 2 جون (ژنہوا) لیبیا میں کورونا وائرس کووڈ -19 کے منگل کو 12 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 168 ہو گئی ہے جبکہ 52 افراد صحت مند ہو چکے ہیں اور پانچ کی موت ہو چکی ہے۔ لیبیا کے بیماریوں کے کنٹرول کےقومی مرکز نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
مرکز نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ مجموعی طور پر 658 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جس میں 646 نگیٹو ہیں جبکہ 12 مثبت کیسز ہیں۔
مرکز نے کہا کہ تمام متاثرین جنوبی لیبیا سے ہیں۔
جنوبی شہرمیں ایک ہفتے میں شمالی افریقہ کے اس ملک میں مجموعی کیسز کا نصف درج کیا گیا۔ دارالحکومت ترپولی میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت نے وبا سے لڑنے کے لئے 28 مئی سے سات دن تک 24 گھنٹوں کا کرفیو لگا دیا ہے. لیبیائی انتظامیہ نے وائرس کے خلاف جاری جنگ میں سخت احتیاط اپنا ئے ہیں۔
ژنہوا،اظ