InternationalPosted at: Jul 3 2020 10:14AM برازیل میں کورونا کے 48105 نئے کیسز
براسیلیا 3 جون (یو این آئی) برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 48105 نئے کیس درج کئے جانےکے بعد اس انفیکشن سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1496858 ہوگئی ہے۔
اسی دوران جمعرات کو یہاں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے 1252 افراد کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 61884 ہوگئی۔ اس سے ایک دن پہلے بدھ کے روز یہاں کورونا کے 46712 نئے معاملات درج کئے گئے تھے اور 1038 افراد کی موت ہوئی تھی۔ برازیل اس وبا سے متاثر ہونے والا امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 0837