InternationalPosted at: Nov 30 2020 9:13AM امریکہ میں کووڈ ۔19 سے 2.66 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں
واشنگٹن ، 30 نومبر (یواین آئی) جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ19‘ سے سنگین طور سے دوچار امریکہ میں اس وبا سے اب تک 2.66 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں اس وبا نے شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 1.33 کروڑ سے زائد افراد اس وبا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 2،66،831 اور متاثرین کی تعداد 1،33،73،673 ہوچکی ہے۔
نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 34،561 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں ۔ وہیں،نیو جرسی میں اب تک 16،978 ، کیلیفورنیا میں19،151 ، ٹیکساس میں 21،836 ،فلوریڈا میں 18،500 ، میساچوسیٹس میں 10،722 اور پنسلوینیا میں کورونا وائرس سے 10،297 ہلاک ہوچکے ہیں۔
یواین آئی،اظ