InternationalPosted at: Mar 4 2021 8:42PM افغانستان میں ہوئے حملے میں سات مزدور ہلاک
کابل، 04 مارچ (یواین آئی) افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع سوخود میں نامعلوم حملہ آور کے حملے میں فیکٹری کے سات مزدور ہلاک ہوگئے۔
طلوع نیوز کے مطابق صوبائی پولیس چیف میجر جنرل جمعہ گل ہمت نے بتایا کہ عمارت کی تعمیر میں مصروف سات مزدوروں کو بدھ کی رات ہلاک کردیا گیا۔ یہ حملہ نامعلوم حملہ آوروں نے کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد فیکٹری مزدور ہیں۔ سب بامیان کے رہائشی ہیں۔ جائے واقع سے لی گئی تصویروں کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سب کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ ان کے ہاتھ بھی بندھے ہوئے تھے۔ ابھی تک اس حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ابھی تک کسی دہشت گرد تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا