Tuesday, Sep 28 2021 | Time 08:00 Hrs(IST)
International

اولمپکس مقابلے کورونا وبا میں اضافے کا سبب نہیں:حکومت جاپان

ٹوکیو، 30 جولائی (یو این آئی) جاپانی وزیراعظم سوگا یوشی ہیدا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا واقعات میں اضافہ اولمپکس مقابلوں کی وجہ سے نہیں ہوا ہے،وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے انسانی آمد ورفت کوہم نے کم کیا ہے اورسرحدوں پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں
اسی کے ساتھ جاپان نے ان دعووں کو مسترد کر دیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کی وجہ سے کورونا واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم سوگا یوشی ہیدا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا واقعات میں اضافہ اولمپکس مقابلوں کی وجہ سے نہیں ہوا،وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے انسانی آمد ورفت کوہم نے کم کیا ہے اورسرحدوں پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاپان میں کورونا واقعات میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا جو کہ دس ہزار سے زائد تھا۔
خاص خبریں
حکومت تمام کو سستا علاج دستیاب کرنے کے لئے پرعزم: مودی

حکومت تمام کو سستا علاج دستیاب کرنے کے لئے پرعزم: مودی

نئی دہلی، 27ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے غریبوں، خواتین اور درمیانہ طبقہ سستا اور بہتر علاج دستیاب کرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ ملک میں شمولیاتی اور جامع صحت کی سہولیات کا ایک مضبوط بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جارہا ہے مسٹر مودی نے آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کی تیسری سالگرہ کے موقع پر آن لائن منعقدہ پروگرام میں ’آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن‘ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے ملک میں صحت کی سہولیات، ہسپتال، ڈاکٹر، فارمیسی، ادویات کی دکانیں اور مریض ایک پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
کسان یونینوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر

کسان یونینوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر

نئی دہلی ، 27 ستمبر (یو این آئی) مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں نے پیر کو بھارت بند کی کال دی تھی ، جس کے ہر جگہ ملے جلے نتائج برآمد ہوئے ہیں اس کے ساتھ ہی دھرنا و مظاہرہ کررہے کسانوں ، جنہوں نے دہلی کی سرحدوں پر ایک طویل عرصے سے محاذ بنایا ہوا ہے ، نے دارالحکومت کی طرف جانے والی سڑکوں پر صبح میں ٹریفک کو بلاک کردیا ، جس کی وجہ سے دہلی جانے والے مسافر ،دفتر اور کاروبار کیلئے آمد و رفت کرنے والے دوپہر تک جام میں پھنسے رہے، شام چار بجے ٹریفک معمول پر آسکا۔

...مزید دیکھیں
بھارت بند کے دوران 3 کسانوں کی  موت ہوگئی: کسانوں کی تنظیم

بھارت بند کے دوران 3 کسانوں کی موت ہوگئی: کسانوں کی تنظیم

نئی دہلی ، 27 ستمبر (یو این آئی) مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں بھارت بند کے دوران پیر کے روز تین کسانوں کی موت ہوگئی متحدہ کسان مورچہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بند کے دوران تین کسانوں کی موت ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں ایک  اور گینگ وار، اندھادھند فائرنگ کرکے نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتارا

دہلی میں ایک اور گینگ وار، اندھادھند فائرنگ کرکے نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتارا

نئی دہلی ، 27 ستمبر (یو این آئی) دہلی میں پیر کوا یک اور گینگ وار کے ایک واقعہ میں ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ چار دنوں میں گینگ وار کا یہ دوسرا واقعہ ہے ، جس میں ایک کار میں سوار نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا پولیس ذرائع نے بتایا کہ دوارکا ضلع کے نجف گڑھ میں دیر شام پیش آنے والے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت شیوانگ کے طور پر ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
بھارت بند: دہلی میں سخت چوکسی ، لال قلعے کے گرد نقل و حرکت بند

بھارت بند: دہلی میں سخت چوکسی ، لال قلعے کے گرد نقل و حرکت بند

نئی دہلی ، 27 ستمبر (یو این آئی) کسانوں کے بھارت بند کے پیش نظر دارالحکومت دہلی میں پیر کو سخت حفاظتی نگرانی کی جارہی ہے لال قلعہ اور پارلیمنٹ کی طرف جانے والے کئی راستوں پر عام گاڑیوں کی آمدورفت پر احتیاطی اقدام کے طور پر آج صبح عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کی وجہ سے لال قلعہ اور انڈیا گیٹ کے اطراف سے گزرنے والے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

...مزید دیکھیں
کشمیری صحافیوں کو حق بولنے کے پاداش میں سزا دی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی

کشمیری صحافیوں کو حق بولنے کے پاداش میں سزا دی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر، 27 ستمبر (یو این آئی) پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ایک طرف نارملسی کے بیانیے کو پیش کرنے کے لئے یہاں لچکدار صحافیوں کو باہر سے لایا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف مقامی صحافیوں کو حق بولنے کے پاداش میں سزا دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے جموں و کشمیر میں میڈیا کو مسلسل ستائے جانے کے بارے میں ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے موصوفہ نے ان باتوں کی جانکاری پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اورامریکہ طبی شعبے میں تعاون پر غور کر رہے ہیں

ہندوستان اورامریکہ طبی شعبے میں تعاون پر غور کر رہے ہیں

نئی دہلی ، 27 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان اورامریکہ طبی شعبے میں تعاون کے امکانات پر غور کر رہے ہیں ، جس سے مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹا جا سکےاور سائنسی دریافتوں اور آفات سے نمٹنے کے لئےتجربے کا اشراک کیا جائے مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے پیر کے روز یہاں ’انڈیا یو ایس ہیلتھ ڈائیلاگ 2021‘ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 وباء کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان باہمی یکجہتی کا حوالہ دیتے ہوئے اس معاملے میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا بھرپورتعاون کیا۔

...مزید دیکھیں
کابل ایئرپورٹ بین الاقوامی فلائٹس کے لیے مکمل طور پر تیار : طالبان

کابل ایئرپورٹ بین الاقوامی فلائٹس کے لیے مکمل طور پر تیار : طالبان

27 Sep 2021 | 5:48 PM

کابل، 27 ستمبر (یو این آئی) افغانستان میں حکومت کر رہے طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کابل کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہو چکا ہے اور اب تمام ایئر لائنز اپنی خدمات دوبارہ شروع کر سکتی ہیں ترجمان عبدالقہر بلکی نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ’’کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مسائل کو حل کرلیا گیا ہے اور ہوائی اڈہ ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان نے تمام ایئرلائنز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور ان تمام ایئرلائنز اور ممالک سے پہلے کی طرح پروازیں شروع کرنے کی امید کرتا ہے جہاں سے پہلے کابل کے لیے پروازیں آتی تھیں۔

لتا منگیشکر: صرف احساس ہے یہ، روح سے محسوس کرو...

لتا منگیشکر: صرف احساس ہے یہ، روح سے محسوس کرو...

27 Sep 2021 | 9:28 PM

ممبئی، 27 ستمبر (یو این آئی) تقریباً چھ دہائیوں سے اپنی بے مثال اور جادوئی آواز کے ذریعہ 20 سے بھی زائد زبانوں میں پچاس ہزار سے بھی زیادہ نغموں کو اپنی آواز دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے والی موسیقی کی دیوی لتا منگیشکر آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہی ہیں لتا منگیشکر28 ستمبر 1929ء کو اندور بھارت میں پیدا ہوئیں لتا منگیشکر کا اصلی نام ہیما ہریکدر ہے ان کے والد دِینا ناتھ منگیشکر بھی گلوکار اور اداکار تھے  چنانچہ وہ شروع سے ہی گلوکاری کی طرف مائل تھیں انہوں نے موسیقی کی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی تھی۔