InternationalPosted at: Nov 25 2022 11:36AM چین کی نائب وزیر اعظم چونلان نے کووڈ کو پھیلنے سے روکنے پر زور دیا
چونگ کنگ، 25 نومبر (یو این آئی) چین کی نائب وزیر اعظم سن چونلان نے جنوب مغربی چین کے چونگ کنگ میونسپلٹی کے مقامی حکام سے کہا ہے کہ وہ کوورونا وائرس کو پھیلنےسے روکنے کے لیے ضروری اقدامات کریں اور جلد از جلد لوگوں کی زندگی معمول پر لانے کی کوشش کریں۔
محترمہ چنلان نے چونگ کنگ کے اپنے معائنہ کے دوران یہ تبصرہ کیا۔ وہ مقامی کووڈ19 کی روک تھام اور اسے قابو پانے سے متعلق رہنماخطوط کے لئے میونسپلٹی تک پہنچی۔
انہوں نے بلدیہ پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی بنیادی زندگی اور طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوششیں کرے۔
یواین آئی۔ م س