image
Saturday, Apr 1 2023 | Time 19:37 Hrs(IST)
International

چین میں "تائیوان کی آزادی" سے متعلق علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں: وزارت دفاع

چین میں

بیجنگ، 17 مارچ (یو این آئی) چینی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) ملک کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا پرزور طریقے سے دفاع کرے گی اور کسی بھی شکل میں "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں چھوڑے گی یہ بات چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ٹین کیفی نے امریکہ کی طرف سے حالیہ اشتعال انگیزیوں پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے آبنائے تائیوان میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
کرنل ٹین نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی بنیادی وجہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے عہدیداروں کی 'تائیوان کی آزادی' کے مطالبے میں بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت اور چین کے بنیادی مفادات کے مخالف میں کھڑے ہونا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پی ایل اے کے لیے یہ مناسب ہے کہ وہ 'تائیوان کی آزادی' کے لیے بیرونی مداخلت اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرے۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے اور تائیوان کا مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔ چین اپنے بنیادی مفادات کا تحفظ کرنا جانتا ہے۔
کرنل ٹین نے کہا، "ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ تائیوان کے حوالے سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش ترک کردے اور تائیوان کے سوال پر مزید اقدامات کے بارے میں سوچنا چھوڑ دے۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
مودی نے 11ویں وندے بھارت ایکسپریس کو بھوپال سے نئی دہلی کے لیے ہری جھنڈی دکھائی

مودی نے 11ویں وندے بھارت ایکسپریس کو بھوپال سے نئی دہلی کے لیے ہری جھنڈی دکھائی

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یہاں بھوپال-حضرت نظام الدین وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس ووٹ بینک کی سیاست پر، بی جے پی نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی: مودی

کانگریس ووٹ بینک کی سیاست پر، بی جے پی نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی: مودی

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہندوستان کی قابلیت، ہنر اور خود اعتمادی کی علامت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پہلے کی حکومتوں نے ووٹ بینک کی سیاست پر توجہ مرکوز کی جبکہ ان کی حکومت نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی۔

...مزید دیکھیں
اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا: کانگریس

اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا: کانگریس

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وہ اڈانی معاملے پر خاموش نہیں رہے گی اور اس گھپلے کی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے جانچ کا مطالبہ کرتی رہے گی۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری: کیجریوال

وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری: کیجریوال

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 21ویں صدی کا نوجوان ہندوستان کی تیز رفتار ترقی چاہتا ہے، اس لیے وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کی گئی: گہلوت

راہل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کی گئی: گہلوت

کوٹا، یکم اپریل (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے ان کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ  کریں گے قیام

وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ کریں گے قیام

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے میں بھوپال پہنچے، جہاں ریاستی ہینگر پروزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ان کا استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں
سپونگ میرین جمیر بنے  ناگالینڈ  ریاستی کانگریس کے نئے صدر

سپونگ میرین جمیر بنے ناگالینڈ ریاستی کانگریس کے نئے صدر

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس نے سینئر لیڈر ایس سپونگ میرین جمیر کو ناگالینڈ ریاستی کانگریس کمیٹی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

روتوراج کا مستقبل روشن ہے: فلیمنگ

01 Apr 2023 | 7:33 PM

احمد آباد، یکم اپریل (یو این آئی) چنئی سپر کنگز کے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے نوجوان باصلاحیت بلے باز روتوراج گائیکواڑ کو ایک عظیم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے سامنے ایک روشن مستقبل ہے۔

ہدایت کار بننا چاہتے تھے اجے دیوگن

01 Apr 2023 | 8:32 AM

(2 اپریل یوم پیدائش کے موقع پر)ممبئی، یکم اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے معروف ایکشن مین یعنی اجےدیوگن اپنی بہترین ادکاری کی بدولت تقریباً تین دہائیوں سے ناظرین کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں۔

image