InternationalPosted at: Mar 19 2023 10:42AM شمالی کوریا کا میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر گرا
ٹوکیو، 19 مارچ (یو این آئی) شمالی کوریا کی طرف سے اتوار کو داغا گیا ایک مشتبہ بیلسٹک میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر گرا۔
جنوبی کوریا کی یونہاپ خبر رساں ایجنسی نے اتوار کو جنوبی کوریا کی فوج کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی طرف ایک غیر متعینہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔
وہیں جاپان کوسٹ گارڈ نے اس ٹیسٹر کے لیے وارننگ جاری کی۔ اس ٹیسٹ کے تناظر میں جاپان کے وزیر اعظم کے دفتر کے تحت کرائسس ریسپانس سینٹر قائم کیا گیا ہے۔
این ایچ کے نیوز چینل نے اتوار کو سرکاری ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ شمالی کوریا کی طرف سے لانچ کیا گیا مشتبہ میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر گرا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشق کے جواب میں ہوانسونگ-17 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیاتھا۔
یواین آئی۔الف الف