image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 16:21 Hrs(IST)
International

دہشت گرد امریکی ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں

دہشت گرد امریکی ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں

راولپنڈی 28 مارچ (یو این آئی) تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچستان لبریشن آرمی اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں امریکی ساختہ ہتھیاروں سے پاکستان کے خلاف حملے کر رہی ہیں۔
حالیہ مہینوں میں دہشت گردانہ حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں پورے ملک میں دہشت گرد گروہوں کی جانب سے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں کئی جانیں ضائع ہوئیں۔
'جیو نیوز' کی رپورٹ کے مطابق "تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچستان لبریشن آرمی اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے غیر ملکی ہتھیاروں بشمول امریکہ کے افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیاروں کا وسیع پیمانے پر استعمال کر رہی ہیں۔"
پاکستان نے ایک بار پھر شکایت کی ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کی جلد بازی میں واپسی کے باعث جدید ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگ گئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے قبضے میں لیے گئے ہتھیاروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد حالیہ مہینوں میں پاکستان کے اندر اپنے حملوں میں امریکی ساختہ ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حالیہ تربت حملے میں ملوث دہشت گرد M32 ملٹی شاٹ گرینیڈ لانچرز اور M16A4 اسالٹ رائفلز سمیت امریکی ساختہ ہتھیاروں سے لیس تھے۔۔
اس سے قبل 27 جنوری کو شمالی وزیرستان میں نائیک من اللہ نامی دہشت گرد سے امریکی ساختہ اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے 22 جنوری کو ژوب کے علاقے سمباجہ میں دہشت گردوں کے حملے کے پیچھے دہشت گردوں سے اسی طرح کا اسلحہ برآمد کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 19 جنوری کو پاک افغانستان سرحد پر دہشت گردوں سے پکڑا گیا اسلحہ بھی غیر ملکی ساختہ تھا، گزشتہ سال 29 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے میر علی میں دہشت گردوں سے گولہ بارود کے ساتھ اے کے 47 اور ایم فور کاربائن اسالٹ رائفلیں برآمد کی تھیں۔ اسی ماہ 12 دسمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دربان میں دہشت گردوں نے حملے کے دوران نائٹ ویژن چشموں اور امریکی ساختہ اسالٹ رائفلز کا استعمال کیا تھا، 13 دسمبر کو کسٹم اور سیکیورٹی حکام نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والی ایک کار سے جدید امریکی ساختہ ہتھیاروں کی برآمد کئے،اس کے باوجود دہشت گردوں نے 15 دسمبر کو جدید امریکی ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ٹینک میں ایک اور حملہ کیا۔
مزید برآں، دہشت گردوں نے بالترتیب 6 ستمبر اور 4 نومبر کو چترال اور میانوالی ایئربیس پر دو پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کے لیے امریکی ساختہ ہتھیار استعمال کیے تھے، جولائی 2023 میں ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے ژوب گیریسن پر حملے کے لیے بھی امریکی ساختہ ہتھیار استعمال کیے تھے۔
یوریشین ٹائمز کے مطابق ممنوعہ ٹی ٹی پی سے منسلک دہشت گرد اب بھی پاکستان میں حملے کرنے کے لیے امریکی ساختہ ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔
پینٹاگون نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن نے افغان فورسز کو فراہم کیے گئے 427,300 ہتھیاروں میں سے تقریباً 300,000 اس وقت پیچھے رہ گئے جب اگست 2021 میں اس کے فوجی جنگ زدہ ملک سے واپس چلے گئے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1636

خاص خبریں
پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے  انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کے انتخابی منشور پر لگاتار تنقید کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر مسٹر مودی نے منشور کو اہمیت دینا شروع کر دیا ہے مسٹر چدمبرم نے کہا کہ مسٹر مودی کی مسلسل تنقید نے کانگریس کے منشور کو ایک نئی سطح فراہم کی ہے اور اس حوالے سے عوام میں شروع ہونے والی بحث کی وجہ سے کانگریس کا پیغام عوام تک پہنچا ہے اور اس کے لیے وہ مسٹر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راہل نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چومبو پارٹی‘ قرار دیا

راہل نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چومبو پارٹی‘ قرار دیا

بیلاری، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چومبو پارٹی‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا یہاں ایک ریلی کے دوران بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا ’’عوام کا بھرپور پیسہ لوٹا اور بدلے میں ایک خالی برتن دیا گیا   یہ مودی کی بھارتیہ چومبو پارٹی ہے!‘‘ واضح ر ہے کہ روایتی گول پانی کے برتن کو کنڑ میں ’’چومبو‘‘ کہا جاتا ہے۔

...مزید دیکھیں
ممتا بنرجی ایک بار پھر ہیلی کاپٹر سے گرکر زخمی

ممتا بنرجی ایک بار پھر ہیلی کاپٹر سے گرکر زخمی

کلکتہ 27نومبر (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر ہیلی کاپٹر سے گرنے کی وجہ سے زخمی ہوگئی ہیں یہ حادثہ درگا پور میں پیش آیا  ہفتہ کو آسنسول میں لوک سبھا انتخابات کے لئے ممتا بنرجی کی دو انتخابی جلسےسے خطاب کرنے والی تھیں ممتا بنرجی درگا پور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہاں پہنچ رہی تھیں  لیکن وہ کاپٹر میں بیٹھتے ہوئے اچانک گر گئیں یہ پورا واقعہ ویڈیو فوٹیج میں قید ہو گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا اتحاد کے نئے امیدوار تیسرے مرحلے میں چار سیٹوں پر این ڈی اے کے موجودہ اراکین پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے

انڈیا اتحاد کے نئے امیدوار تیسرے مرحلے میں چار سیٹوں پر این ڈی اے کے موجودہ اراکین پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے

پٹنہ، 27 اپریل (یو این آئی) بہار کے لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں، انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس (انڈیا الائنس) کے ٹکٹ پر نئے امیدوار پانچ سیٹوں جھنجھار پور، سپول، ارریہ، مدھے پورہ اور کھگڑیا میں (این ڈی اے) کے موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے۔

...مزید دیکھیں
عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کے سابق ترجمان پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کر دیا

عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کے سابق ترجمان پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کر دیا

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے سابق ترجمان کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت احتیاطی نظر بندی کے حکم کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ، 27 اپریل (یو این آئی) غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 34,356 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

بغداد، 27 اپریل (یو این آئی) عراق کے کردستان علاقے میں واقع گیس فیلڈ پر جمعہ کے روز ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

انتخاب کا دوسرا مرحلہ بھی وزیر اعظم کو راحت دینے والا نہیں: شیوانند تیواری

27 Apr 2024 | 4:06 PM

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شکست یقینی ہونے کا دعوی کرتے ہوئے مشہور سیاسی اور سماج وادی لیڈر شیوانند تیواری نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی وزیر اعظم مسٹر مودی کو راحت دینے والا نہیں ہے۔

زہرہ سہگل نے7 دہائیوں تک بہترین اداکاری کی

27 Apr 2024 | 10:17 AM

ممبئی، 27اپریل (یو این آئی) سنیما کی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً 7؍ دہائیوں تک بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔

image