NationalPosted at: Dec 11 2018 11:16AM سرجیت بھلاکا اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفی
نئی دہلی، 11دسمبر (یو این آئی) معروف ماہر اقتصادیات سرجیت بھلا نے وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے جزوقتی رکن کے عہدہ سے استعفی دے دیا ۔ مسٹر بھلا کا استعفی یکم دسمبر سے نافذالعمل ہے۔
وزیراعظم نے آج ان کا استعفی منظور کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مسٹر بھلا کسی میڈیا ادارے سے منسلک ہونے والے ہیں۔
اس کونسل کی قیادت نیتی آیوگ کے رکن ببیک دیب رائے کرتے ہیں اور رتین رائے ، شامیکا روی اور اشیما گوئل اس کے جزوقتی رکن ہیں۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 1025