NationalPosted at: Jan 15 2019 2:01PM ذکیہ جعفری کی عرضی پر سماعت چارہفتے بعد
نئی دہلی ،15جنوری (یواین آئی)سپریم کورٹ نے 2002کے گجرات فسادات کے معاملہ میں خصوصی تفتیشی ٹیم(ایس آئی ٹی )کے ذریعہ اس وقت کے وزیراعلی نریندرمودی (اب وزیراعظم)کوکلین چٹ دیے جانے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت چارہفتے تک کے لیے منگل کے روز ملتوی کردی۔
جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس اجے رستوگی کی بنچ نے احمدآباد کے گلبرگ سوسائٹی میں فسادات کے شکار کانگریس کےسابق رکن پارلیمان احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی عرضی پر سماعت کے دوران کہاکہ وہ اس معاملہ کی سماعت چارہفتے بعد کریگی۔
واضح رہے کہ گجرات فسادات کےمعاملہ میں مسٹر مودی اور کچھ دیگر ملزمان کو ایس آئی ٹی نے کلین چٹ دیدی تھی ،جسے ذکیہ جعفری نے گجرات ہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیاتھا۔لیکن انھیں وہاں سے بھی راحت نہیں ملی تھی ۔انکی عرضی 5،اکتوبر 2017کو ہائی کورٹ میں بھی خارج ہوگئی تھی ۔اس کے بعد ذکیہ نے سپریم کورٹ کے رجوع کیاتھا۔
ذکیہ کی اپیل میں کہاگیاہے گجرات فسادات کو مجرمانہ سازش مانتے ہوئے 59لوگوں کو پھر سے ملزم بناکر نئے سرے سے جانچ کے احکامات دیے جائیں ۔
یواین آئی۔ایف اے