NationalPosted at: Jan 15 2019 7:02PM کانگریس کے نو منتخب ورکنگ صدر راجیش للوٹھیا آج اپنا عہدہ سنبھالیں گے
نئی دہلی، 15جنوری (یو این آئی)دہلی کانگریس کے نو منتخب ورکنگ صدر اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری راجیش للوٹھیا کل دہلی کانگریس کے دفتر راجیو بھون میں اپنا نیا عہدہ سنبھالیں گے۔ یہ بات انہوں نے یو این آئی سے بات چیت کے دوران بتائی۔
انہوں نے کہاکہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے انہیں جو ذمہ داری دی ہے اس پر پوری طرح کھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ دہلی کانگریس کی نئی صدر محترمہ شیلادکشت کے ساتھ مل کر کانگریس کو نئی اونچائیوں پر لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ مستقبل پرنظر رکھتے ہیں اور ان کی ساری توجہ کانگریس کے عہدہ رفتہ اورشاندار ماضی کو حاصل کرنا ہوگا۔
مسٹر للوٹھیا جو دہلی کے سابق رکن اسمبلی بھی ہیں اور ساتھ ہی بہار کانگریس کے انچارج بھی ہیں، نے کہا کہ کانگریس اعلی قیادت نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پرمکمل طور پرپورا اترنے کی کوشش میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ن کا نشانہ کانگریس کو ان طبقوں تک پہنچانا ہوگا جو کسی وجہ سے اب تک نہیں منسلک نہیں ہوپائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہلی میں کانگریس قیادت والی حکومت نے جو کام کیا ہے اس کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ دہلی میں جو بھی آج ترقی اور بہترین سڑک اور فلائی اوور کا جال نظر آرہا ہے وہ کانگریس کی دین ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس اعلی کمان نے اس بار صدر کے ساتھ تین دیگر ورکنگ صدر مقرر کئے گئے ہیں تاکہ نئے چیلنجز کا مقابلہ آسانی کے ساتھ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس ہی واحد پارٹی ہے جو تمام طبقوں کو ایک ساتھ نہ صرف لیکر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ سب کے ساتھ انصاف کرنے کا بھی مادہ رکھتی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔