NationalPosted at: Sep 19 2019 3:12PM سریندر ناگر اور سنجے سیٹھ نے راجیہ سبھا کی رکنیت کاحلف لیا
نئی دہلی،19ستمبر(یواین آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کے سریندر ناگر اور سنجے سیٹھ نے جمعرات کو یہاں راجیہ سبھا کے نئے رکن کے طورپر حلف لیا۔
چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے پارلیمنٹ میں واقع اپنے دفتر میں مسٹر ناگر اور مسٹر سیٹھ کو حلف دلایا۔
واضح رہے کہ یہ دونوں اترپردیش سے ضمنی انتخابات میں راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔یہ دونوں سماجوادی پارٹی چھوڑ کر گزشتہ دنوں بی جےپی میں شامل ہوگئے تھے۔
مسٹر ناگر پہلی بار 2016جولائی میں راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئےتھے لیکن اس سال دو اگست کوانہوں نے استعفی دے دیا تھا۔اسی طرح مسٹر سیٹھ بھی جولائی 2016میں پہلی بار راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوئےتھے لیکن انہوں نے پانچ اگست کو استعفی دےدیاتھا۔
حلف برداری کی تقریب میں راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر تھاور چند گہلوت،ریلوے کے وزیر پیوش گوئل،سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر کرشن پال گرجر اور سنجیو کمار بالیان موجود تھے۔اس کے علاوہ راجیہ سبھا کے سکریٹری ملک دیش دیپک ورما اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
یواین آئی۔اےایم۔