NationalPosted at: Oct 10 2019 3:32PM پیوش بنکاک میں ایکسپورٹ بڑھانے کے طریقہ کار پر زور دیں گے
نئی دلّی، 10 اکتوبر (یو این آئی)تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل تھائی لینڈ کے بنکاک میں کل سے شروع ہونے والی 9 ویں علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری یعنی ریجنل کمپری ہینسیو اکنامک پارٹنر شپ (آر سی ای پی) کی وزارتی اختتامی میٹنگ میں شرکت کریں گے اور ہندوستانی ایکسپورٹ بڑھانے کے طریقہ کار پر زور دیں گے۔
مرکزی وزارت صنعت و تجارت نے آج یہاں بتایا کہ بنکاک میں آئی سی ای پی کی کل سے شروع ہونے والی دو روزہ میٹنگ میں مسٹر گوئل حصہ لیں گے۔وہ اس دوران جاپان’سنگاپور‘ چین‘ آسٹریلیاا ور نیوزی لینڈ کے وزرائے تجارت کے ساتھ الگ الگ باہمی اقتصادی مفادات پر بات چیت کریں گے۔
مذکورہ میٹنگ 04 نومبرکو بنکاک میں منعقد ہونے والے تیسرے رہنما سمٹ سے قبل کی آخری وزارتی میٹنگ ہو گی۔ 9 ویں وزارتی اختتامی میٹنگ ایک ایسے نازک موڑ پر آ پہنچی ہے، جہاں اسے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے چونکہ اسے نومبر 2019 میں اختتام پذیر ہونا ہے۔
آر سی ای پی کے لئے ماہرین کی سطح کا 28 ویں راؤنڈ کے تبادلہ خیالات کا دور 19-27 ستمبر، 2019 کے دورا ن ویتنام کے ڈا نانگ میں منعقد ہوا تھا۔ تبادلہ خیالات کے اس دور میں تجارتی تبادلہ خیالات کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی تھی جس میں مارکیٹ کے ساز و سامان، خدمات کی تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ دیگر شعبوں مثلاص خطہ جاتی اصول، املاک دانشوران اور الیکٹرًانک کامرس سے متعلق سینئر اہلکاروں کے تبادلہ خیالات میں حصہ لیا تھا۔ 25 معاملات میں سے 21 معا ملات طے پا گئے ہیں۔ سرمایہ کاری، الیکٹرانک کامرس، خطہ جاتی اصول اور تجارتی معالہ پر ابھی تصفیہ ہونا باقی ہے۔
تجارت و صنعت کے وزیر جاپان، سنگا پور، چین، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ہم عہدہ وزراء کے ساتھ بنکاک میں 04 نومبر، 2019 کو باہمی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔
آر سی ای پی مذاکرات کا قیام آسیان کے دس ممالک کے ذریعہ عمل میں آیا تھا جس میں برونی، دارالسلام، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤ پی ڈی آر، ملیشیا، میانمار، فلیپائنز، سنگا پور، تھائی لینڈ اور ویتنام کے علاوہ 6 آسیان فی ٹی اے پارٹنر (آسٹریلیا، عوامی جمہوریہ چین، بھارت، جاپان، جمہوریہ کوریا اور نیوزی لینڈ) شامل ہیں۔
یو این آئی ج ا