image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 06:11 Hrs(IST)
National

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سالانہ میٹنگ 2019 میں

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن بین الاقوامی  مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  کی سالانہ میٹنگ 2019 میں

نئی دہلی،19 اکتوبر(یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ محترمہ سیتا رمن نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک گروپ کے ذریعے گذشتہ روز واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ سالانہ میٹنگ کے مکمل اجلاس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کی۔
انھوں نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی وزارتی سطح کی کمیٹی ڈیولپمنٹ کمیٹی (ڈی سی) کے ورکنگ لنچ اجلاس میں بھی شرکت کی۔ ڈی لنچ کے دوران ارکان نے عالمی اقتصادی نظریے پر بات چیت کی۔ اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے ذکر کیا کہ تجارتی جنگوں اور تحفظ تجارت نے غیر یقینی صورتحال پیدا کی ہے جس سے آخر کار سرمایے، اشیا اور خدمات کے کا بہاؤ متاثر ہوگا۔
انھوں نے ایک ساتھ سست روی کی وجہ سے ہونے والی دشواری کو کم کرنے کے لیے مل جل کر کارروائی کرنے اور عالمی ترقی کے لیے کثیر جہتی جذبے کو فروغ دینے کی اپیل کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ تجارتی یکجہتی، جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور بڑھتی ہوئی قرض کی سطح نے عالمی تال میل کو ضروری بنادیا ہے اور یہ کہ ہمیں سست روی کے بحران بن جانے کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
جاری۔یو این آئی۔ ظ ا
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی انٹرنیشنل مونیٹری اینڈ فائنانشیل کمیٹی (آئی ایم ایف سی) چالیسویں میٹنگ اس سال کی سالانہ میٹنگ میں منعقد کی جارہی ہے۔
دن کے دوران آئی ایم ایف سی کے تین اجلاس ہوئے۔ آئی ایم ایف سی کی تعارفی اجلاس کا فوکس عالمی معاملات اور توقعات پر تھا اور مذاکرات 15 اکتوبر 2019 کو جاری کیے گئے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک پر مرکوز تھے۔
پہلے سے متنبہ کرنے کے عمل میں عالمی معیشت اور استحکام کو درپیش خطرات پر مباحثہ ہوا۔ دن کے شروع میں ہی آئی ایم ایف کے وسائل اور گورننس کے بارے میں ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ یہ اجلاس اس سال ختم ہونے والے کوٹا مذاکرات کے 15ویں دور کے ضمن میں تھا۔ محکمہ اقتصادی امور کے سکریٹری اتنوچکربورتی نے اس اجلاس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کی۔
اس سے قبل وزیر خزانہ محترمہ سیتا رمن نے جی 20 وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینک گورنرس کی میٹنگ میں بھی ہندوستانی وفد کی قیادت کی جس میں مذاکرات بین الاقوامی ٹیکس اور اسٹیبل کوائنس پر مرکوز رہے۔
وزرا اور گورنروں نے جی 20 ڈپٹی آن کوالٹی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ قرض کے استحکام، یونیورسل ہیلتھ کیئر کے لیے مالی بندوبست اور مؤثر ملکی پلیٹ فارم تیار کرنے سے اور کمپیکٹ ود افریقہ (سی ڈبلیو اے) پہل کے بارے میں افریقہ ایڈوائزری گروپ سے اپ ڈیٹ بھی لیے۔
جاری۔یو این آئی۔ ظ ا
ڈیجیٹلائزیشن سے پیدا ہونے والے ٹیکس چیلنجوں کا اتفاق رائے سے حل تیار کرنے کے بارے میں جاری کام سے متعلق اجلاس میں ہونے والے مذاکرے میں وزیر خزانہ نے کہا کہ رابطے اور منافع کو مختص کئے جانے کے چیلنج کے بارے میں ایک متحدہ نظریہ اس سنجیدہ صورتحال میں قابل غور ہیں۔ اب ایک ایسے حل کی ضرورت ہے جو نافذ کرنے میں آسان ہوں، جس کا انتظام آسان ہو اور جس پر عمل بھی آسان ہو۔
مذکورہ میٹنگوں کے دوران وزیر خزانہ نے کئی دو طرفہ میٹنگیں بھی کیں۔ ان میں روس کے پہلے نائب وزیر اور وزیر خزانہ جناب اینٹون سلوانوف، کرغز جمہوریہ کی وزیر خزانہ محترمہ بختی گل جین بائیوا، سوئیٹزرلینڈ کے وزیر خزانہ جناب اولیئی موورر، آسٹریلین ٹریزرار جناب جوش فرائیڈینبرگ، مالدیپ کے وزیر خزانہ جناب ابراہیم امیر کے ساتھ کی جانے والی میٹنگیں شامل ہیں۔ ان میٹنگوں میں فریقین نے باہمی مفاد کے معاملات پر بات چیت کی۔
اس موقع اقتصادی امور کے سکریٹری جناب اتنو چکربورتی نے بھی چند میٹنگوں کا انعقاد کیا۔ انھوں نے فرینچ ٹریزری کی ڈائرکٹر جنرل محترمہ رینود بسو اور عالمی بینک کی چیف فائنانشیل محترمہ انشولا کانت سے ملاقات کی۔ انھوں نے جے پی مورگن کے ذریعے منعقدہ ایک اجلاس میں سرمایہ کاروں سے بھی خطاب کیا۔
وزیر خزانہ اس وقت آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگوں اور دیگر متعلقہ میٹنگوں میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ان کے ساتھ محکمہ اقتصادی امور کے سکریٹری اور محکمے کے دیگر افسران بھی ہیں۔
یو این آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے 10 سال کے دور اقتدار میں روپیہ گرا ہے اور پریس کی آزادی جیسے کئی شعبوں میں گراوٹ آئی ہے، لیکن سب سے تکلیف دہ صورتحال یہ ہے کہ اس دوران وزیراعظم کا عہدہ کے وقار میں سب سے زیادہ گراوٹ آئی ہے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو اس قدر نچلی سطح تک پہنچا دیا ہے کہ اس وقار کو دوبارہ حاصل کرنے میں برسوں لگ جائیں گے۔

...مزید دیکھیں

ممتا بنرجی نے نوکریاں منسوخ ہونے کیلئے بی جے پی اور سی پی آئی ایم کو ذمہ دار ٹھہرایا

کلکتہ 26اپریل (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 26 ہزار اسکول اساتذہ کی نوکریاں منسوخ کئے جانے پر بی جے پی اور سی پی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر چند افراد نے بدعنوانی کی ہے اس کی سزا تمام افراد کو دینا کہاں کا انصاف ہے بی جے پی اور سی پی آئی کی ملی جلی بھگت کا یہ نتیجہ ہے گھٹال میں ترنمول کانگریس کے امیدوار و ادالار پردیپ کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا کہ آپ نے آدم خور شیر دیکھا ہے کیا آپ نے لوگوں کو کام کرتے دیکھا ہے؟ کیا آپ نے بی جے پی، سی پی ایم پارٹی، رام بام شام دیکھی؟ 26 ہزار بچوں کی نوکریاں لے کر 12 فیصد سود کے ساتھ پیسے واپس کرنے کا کہہ رہے ہیں جب چاہو کام لے لو۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر کے مراتھواڑہ میں 3 حلقوں میں بڑے پیمانے پر مسلم ووٹنگ۔ بوتھ پر لگی تھیں لمبی لمبی قطاریں

مہاراشٹر کے مراتھواڑہ میں 3 حلقوں میں بڑے پیمانے پر مسلم ووٹنگ۔ بوتھ پر لگی تھیں لمبی لمبی قطاریں

ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخاب 2024 کے دوسرے مرحلہ کے دوران ووٹرس اور بطور خاص مسلم رائے دہندگان نے بڑے پیمانے پر اپنے آیئنی حق کے استعمال کیا مسلم ووٹرس اور خاص کر مسلم خواتین نے شدید گرمی کے باوجود لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر ووٹنگ کی مہاراشٹر کے مراتھواڑہ علاقے میں آج تین حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان،  بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو 100 فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا ای وی ایم - وی وی پیٹ معاملے میں سپریم کورٹ سے اپوزیشن کو بڑا دھچکہ لگا ہے عدالت نے بدھ کے روزسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مالدہ، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کانگریس اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر الزام لگایا کہ وہ اپنے ووٹ بینک کو مطمئن کرنے کی پالیسیوں میں ملوث ہیں اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
دگ وجے کو احترام کے مطابق لیڈ سے شکست دیکر راج گڑھ کے لوگ سیاست سے وداع کریں : شاہ

دگ وجے کو احترام کے مطابق لیڈ سے شکست دیکر راج گڑھ کے لوگ سیاست سے وداع کریں : شاہ

راج گڑھ، 26 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے راج گڑھ پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار دگ وجئے سنگھ پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 'عاشق کا جنازہ ذرا دھوم سے نکلے'، راج گڑھ لوک سبھا کے شہری دگ وجے سنگھ کو ان کے احترام کے حساب سے لیڈ سے شکست دیں اور ان کی سیاست سے باعزت وداعی کریں مسٹر شاہ یہاں پارٹی امیدوار کی حمایت میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔

...مزید دیکھیں
زرمبادلہ کے ذخائر 2.83 ارب ڈالر کم ہو کر 640.3 ارب ڈالر رہ گئے

زرمبادلہ کے ذخائر 2.83 ارب ڈالر کم ہو کر 640.3 ارب ڈالر رہ گئے

ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل دوسرے ہفتے میں 2.83 بلین ڈالر کی کم ہوکر 640.3 بلین ڈالر رہ گیا اسی طرح گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر 5.4 ارب ڈالر کم ہو کر 643.2 ارب ڈالر رہ گیا تھا جمعہ کو ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 3.8 بلین ڈالر کم ہو کر 560.9 بلین ڈالر پر آ گئے۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

26 Apr 2024 | 11:44 PM

کولکاتا ، 26 اپریل (یو این آئی) جونی بیرسٹو ناٹ آؤٹ (108)، ششانک سنگھ ناٹ آؤٹ (68) اور پربھ سمرن سنگھ (54) کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بدولت پنجاب کنگز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 42ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

ویلن سے ہیرو بنے ونود کھنہ

26 Apr 2024 | 2:10 PM

27 اپریل برسی کے موقع پر خصوصی پیش کشممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) بطور ویلن اپنے کیئرئر کا آغاز کرنے والے اور پھر فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے صدابہار اداکار ونود کھنہ نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے درمیان کبھی نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔

image