
نئی دہلی 05 دسمبر(یواین آئی) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے انٹر نیشنل نرسز ڈے کے موقع پر آج (5دسمبر 2019 ) نئی دہلی میں نرسنگ عملے کو نیشنل فلورینس نائٹنگل ایوارڈ پیش کئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ نرسوں کے ذریعہ صحت سے متعلق چیلنجوںکا سامنا کرنے اور شخصی خاندانوںکی اور آبادیوںکی صحت ضروریات کو پورا کرنے کے لئے معیاری اور کم خرچ کی صحت دیکھ ریکھ فراہم کرانے میں اہم رول ادا کیا جاتا ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے نریندر مودی حکومت کو غریبوں کی حکومت قرار دیتے ہوئے جمعرات کے روز راجیہ سبھا میں کہا کہ پیاز کی وافر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سبھی کوششیں کی جا رہی ہیں محترمہ سیتا رمن نے ایوان میں ’ٹیکسیشن (ترمیمی) بل 2019' پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت امیروں کی نہیں ہے بلکہ غریبوں اور عام آدمی کی حکومت ہے۔
...مزید دیکھیں 
لکھنؤ:05 دسمبر(یواین آئی)حیدرآباد میں ویٹرنری خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری و بہیمانہ قتل کے ایک ہفتے بعد اترپردیش میں جمعرات کو اجتماعی عصمت دری متأثرہ کو ریپ ملزم اور اس کے چار ساتھیوں نے پٹرول ڈال کرزندہ جلانے کی کوشش کی متأثرہ ریاستی راجدھانی میں واقع شیاما پرساد مکھرجی اسپتال میں زندگی و موت کی لڑائی لڑرہی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی)فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ درس و تدریس کے شعبے میں کثیر شعبہ جاتی طریقہ کار کو بڑھانے اور نئی نسل کو حساس بنانے کی غرض سے سینٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) سے ملحق اسکولوں میں تعلیمی سال 20-2019 سے درجہ نہم کے نصاب میں ایک سبجیکٹ کے طور پر آرٹی فکیشل انٹلی جینس کو شامل کیا گیا ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے 1984 کے سکھ فسادات کے سلسلے میں دیئے گئے بیان سے آج سیاسی زلزلہ آ گیا حکمراں فریق اور سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کے اہل خانہ نے اس کی سخت تنقید کی بی جے پی کے سینئر لیڈر اور اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ ڈاکٹر سنگھ کا کہنا ہے کہ 1984 میں امن جلدی قائم ہو سکتاتھا بشرطیکہ کہ اس وقت وزیر داخلہ پی وی نرسمہا راؤ فوج کو جلدی بلا لیتے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کوے روز کہا کہ حکومت خواتین کی حفاظت کے سلسلے میں سنجیدہ ہے اور یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) اور کلسٹر بسوں میں ساڑھے پانچ ہزار سی سی ٹی وی کیمرے، پینك بٹن اور گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) لگانے کا فیصلہ کیا ہے مسٹر کیجریوال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہر بس میں تین کیمرے لگائے جائیں گے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دیلی، 05 دسمبر (یواین آئی) غیرسرکاری تنظیم انہداور کاروان محبت نے اجودھیا مقدمہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئینی اخلاقیات کے موضوع پر بحث کے لئے 6 دسمبر 2019 کو یہاں کانسٹیوشن کلب کے ڈپٹی چیئرمین ہال میں دوپہر دو بجے سے شام چھ بجے تک ایک پبلک میٹنگ کا اہتمام کیا ہے یہاں انہد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے نےانصاف ،مساوات اور آئینی اقدار پر یقین رکھنے والے تمام لوگوں کو گہری تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
...مزید دیکھیں