NationalPosted at: Oct 3 2020 8:32PM ایمس نے سوشانت موت کے معاملے میں قتل کے اندیشے کو مسترد کیا
نئی دہلی، 3 اکتوبر (یو این آئی) بالی وڈ اداکار سوشنات سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے کی جانچ کے لئے تشکیل آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کے فارنسک میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں ان کے (سوشانت) قتل کے امکان کو مسترد کیا ہے۔
ایمس کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے سوشانت کا گلا گھونٹنے اور زہر دیئے جانے کے امکان کو خارج کردیا ہے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ انہیں سوشنات کے جسم اور کپڑوں پر ایسے کوئی نشان نہیں ملے جس سے کسی طرح کے جدو جہد اور ہاتھاپائی کی تصدیق کی جاسکے۔
ایمس نے اپنا طبی قانونی عمل مکمل کرلیا ہے اور اپنی رپورٹ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو سونپ دی ہے۔ اس سے پہلے ممبئی پولیس نے سوشانت کی باڈی کا پوسٹ مارٹم کرایا تھا، جس میں موت کی جوہ پھانسی لگائے جانے سے دم گھٹنے کو بتایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 34 سالہ سوشنات سنگھ گزشتہ 14 جون کو ممبئی واقع اپنے فلیٹ کے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کے گھر والوں نے سوشنات کو قتل کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے سی بی آئی سے جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔
یو این آئی۔ این یو۔