NationalPosted at: Oct 25 2020 4:20PM نائیڈو نے دسہرہ کے موقع پر مبارک باد دی
نئی دہلی، 25 اکتوبر (یواین آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے دسہرہ کےتہوار کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد پیش دی اور ان کی صحت مند زندگی اور خوشحالی کی دعا کی ہے مسٹر نائیڈو نے دسہرہ کے موقع پر اتوار کے روز ایک پیغام میں کہا کہ یہ تہوار ملک میں امن ، خوشحالی اور بھائی چارے لے کر آئے۔
انہوں نے کہا ’’دسہرہ کے مقدس موقع پر تمام ملک کے باشندوں کو دل کی گہرائیوں سے پیش کرتا ہوں ۔ ملک بھر میں بڑے جوش و جذبے اور جوش و خروش سے منایا جانے والا یہ تہوار برائی پر بھلائی کی فتح کا علامت ہے۔ یہ تہوار ملک میں امن ، بھائی چارہ اور خوشحالی لائے‘‘۔
نائب صدر نے کہا کہ یہ تہوار اہلخانہ ، دوستوں اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر منانے کا ہے لیکن دسہرہ کے تہوار پر ہر شخص کو کووڈ 19 وبا کی روک تھام کے لئے جاری کی گئی ہدایت پر عمل کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ دسہرہ کا تہوار ملک میں روایتی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ برائی پر بھلائی کی فتح کی علامت ہے۔
یواین آئی ۔ ک ج