NationalPosted at: Aug 10 2022 8:55PM تیسری کووڈ ویکسین کے لیے کوربیویکس دستیاب
نئی دہلی، 10 اگست (یو این آئی) حکومت نے ملک بھر میں کووڈ کی تیسری ویکسین کے لیے کوربیویکس دستیاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن نے بدھ کو تمام ریاستوں کے پرنسپل سکریٹریز اور ہیلتھ سکریٹریوں کو لکھے ایک خط میں یہ معلومات دی ہے۔
انہوں نے خط میں کہا ہے کہ کوربیویکس کووڈ کاٹیکہ 12 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو تیسری ویکسین کے طور پر دیا جا سکتا ہے۔ یہ ویکسین ان تمام افراد کو دی جا سکتی ہے جنہوں نے دوسری ویکسین کے طور پرکووی شیلڈ یا کو ویکسین لیا ہے۔ کوربیویکس ویکسین کے لیے بھی اسی طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا جیسا کہ دوسری ویکسین کے لیے ہے۔ یہ ویکسین دوسری کووڈ ویکسین کے چھ ماہ بعد لی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک 97 فیصد آبادی کو کم از کم ایک کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ کووڈ ویکسین کی دوسری خوراک 85 فیصد آبادی کو مل چکی ہے۔
مسٹربھوشن نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت جاری ویکسینیشن مہم میں 30 دسمبر تک دیگر ویکسینوں کی طرح کوربیویکس کاٹیکہ بھی مفت دستیاب ہوگا۔
یواین آئی۔الف الف