image
Sunday, Jun 11 2023 | Time 01:53 Hrs(IST)
National

کووڈ متاثرین کی تعداد 16 ہزار سے متجاوز

کووڈ متاثرین کی تعداد 16 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ انفیکشن کے تقریباً تین ہزار نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2994 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16354 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 2.09 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1840 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.77 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 143364 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9981 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
مودی اتوار کو پہلی قومی تربیتی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

مودی اتوار کو پہلی قومی تربیتی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو دارالحکومت میں صبح 10:30 بجے قومی تربیتی کانفرنس کا افتتاح کریں گے، جس میں انتظامی افسران کے تربیتی نظام میں بہتری پر بات ہوگی۔

...مزید دیکھیں
طیارہ بردار جہاز وکرمادتیہ اور وکرانت نے بحر ہند میں اپنی طاقت دکھائی

طیارہ بردار جہاز وکرمادتیہ اور وکرانت نے بحر ہند میں اپنی طاقت دکھائی

نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) بحریہ نے ہفتہ کو بحیرہ عرب میں طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت اور آئی این ایس وکرمادتیہ سمیت 35 سے زیادہ جنگی جہازوں کو تعینات کرکے اپنی زبردست بحری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

...مزید دیکھیں
شاہ نے مہاراشٹر کے لوگوں سے ٹھاکرے کو سبق سکھانے کی اپیل کی

شاہ نے مہاراشٹر کے لوگوں سے ٹھاکرے کو سبق سکھانے کی اپیل کی

ناندیڑ، 10 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر امت شاہ نے ہفتہ کو عوام سے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو سبق سکھانے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
ملک میں 1977 کی طرح تبدیلی کا ماحول : شرد پوار

ملک میں 1977 کی طرح تبدیلی کا ماحول : شرد پوار

ممبئی، 10 جون (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے ہفتہ کے روز ملک کے موجودہ سیاسی ماحول کا موازنہ 1977سے کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس بار اپوزیشن جماعتیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف مل کر الیکشن لڑیں گی۔

...مزید دیکھیں
ہندستان فتح سے 280 رن دور، جدوجہد جاری

ہندستان فتح سے 280 رن دور، جدوجہد جاری

لندن، 10 جون (یو این آئی) ہندوستان نے روہت شرما (43) اور وراٹ کوہلی (44 ناٹ آؤٹ) کی اہم شراکت کی بدولت ہفتہ کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے چوتھے دن تین وکٹ پر 164 رن بنائے، حالانکہ وہ ابھی فتح سے 280 رن دور ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی منڈیوں میں ایم ایس پی پر خریداری کو یقینی بنایا جائے: کانگریس

دہلی منڈیوں میں ایم ایس پی پر خریداری کو یقینی بنایا جائے: کانگریس

نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) دہلی پردیش کانگریس نے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے درخواست کی ہے کہ وہ دہلی کی نریلا اور نجف گڑھ منڈیوں میں 13 اناج کی خریداری کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو یقینی بنائیں، تاکہ کسانوں کو ایم ایس پی کا فائدہ مل سکے۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت میں ملک پر100 لاکھ کروڑ کا قرض بڑھا: کانگریس

مودی حکومت میں ملک پر100 لاکھ کروڑ کا قرض بڑھا: کانگریس

نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کانگریس نے ہفتہ کو کہا کہ وہ ملک کے 15ویں وزیر اعظم ہیں، لیکن جو کام ان سے پہلے 14 وزیر اعظم نہیں کر سکے، انہوں نے محض اپنے 9 سال کی مدت کار میں کردکھایا اورملک کا قرض 55 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھاکر 155 لاکھ کروڑ روپے پہنچادیا ہے۔

...مزید دیکھیں

آسٹریلیا نے ہندستان کو 444 رن کا ہدف دیا

10 Jun 2023 | 7:13 PM

لندن، 10 جون (یو این آئی) ایلکس کیری کی شاندار نصف سنچری (ناٹ آؤٹ 66) اور مشل اسٹارک (41) کے ساتھ ان کی شراکت کی بدولت آسٹریلیا نے ہفتہ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں ہندوستان کے سامنے 444 کا بڑا ہدف رکھا۔

...مزید دیکھیں

شاہ کی سرسا آمد پر ہریانہ سرپنچ ایسوسی ایشن احتجاج کرے گی

08 Jun 2023 | 8:50 PM

سرسا، 08 جون (یو این آئی) ہریانہ سرپنچ ایسوسی ایشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے 18 جون کو سرسا کے مجوزہ دورے کی سخت مخالفت کرے گی۔

...مزید دیکھیں
image