OthersPosted at: Aug 20 2019 8:43PM خیام ,نم آنکھوں اورسیکڑوں اداکاروں کی موجودگی میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک
ممبئی 20 اگست (یواین آئی ) آج قومی ایوارڈ یافتہ موسیقار محمد ظہیر ہاشمی عرف خیام کو مکمل سرکاری اعزاز کیساتھ شمال مغربی ممبئی کے چار بنگلہ اندھیری قبرستان میں ہندی فلمی دنیا کی معروف شخصیات کی موجودگی میں نم آنکھوں کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
خیام کا جنازہ جوہو میں واقع ان کی رہائش گاہ سے دوپہر ساڑھے تین بجے روانہ ہوا۔92 سالہ موسیقار کا طویل علالت کے بعد پیر کو انتقال ہوگیا تھا۔
خیام کے جنازے کے ہمراہ پولیس کے باوردی نوجوان بھی تھے اور ان کے دوستوں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ سیکڑوں افراد شامل تھے۔اس کی اطلاع ان کے ترجمان پریتم شرما نے دی ہے۔
ممبئی کے اندھیری چار بنگلہ قبرستان میں پولیس نے 21گن کی سلامی دی اور ان کی آخری رسومات مسلم طریقہ سے ادا کی گئیں۔ان کی علیل اہلیہ جگجیت کوت بھی ویلر چئیر پر قبرستان پہنچیں اور کئی مرتبہ بے ہوش ہوگئیں۔اس موقع پر بولیٹ کی شخصیات رضا مراد، جاوید اختر،اشوک پنڈت ،تبسم ،سنجے خان،پونم دھلون سونونگم ،وشال بھاردواج،سریش واڈکر،نتین مکیش،جتین پنڈت اور للت پنڈت،سےم سنگھ،الکایاگنک ،نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر آر این کووند اور وزیراعظم نریندرمودی نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔جبکہ مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس،بھارت رتن لتا منگیشکر،اداکار امیتابھ بچن اور دیگر شخصیات نے بھی تعزیت پیش کی ہے۔
خیام نے کئی یادگار ،کلاسیکل اور جدید نغموں سے فلموں کو نوازا۔انہیں لدم شری،پدم بھوشن اور نیشنل ایوارڈ بھی 1981 کی امراؤ جان کے لیے نوازا گیا ہے۔
یواین آئی/اے اے اے