OthersPosted at: Jul 2 2022 2:30PM یشونت سنہا کا حیدرآبادمیں ٹی آرایس کی جانب سے استقبال
(مناسب تصحیح کے ساتھ۔ایم ایس پانچ کی جگہ استعمال کی جائے)
حیدرآباد 2جولائی(یواین آئی) اپوزیشن کے متحدہ صدارتی امیدوار یشونت سنہا آج حیدرآباد پہنچے۔اس موقع پر ایرپورٹ تک ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی جانب سے بڑے پیمانہ پر ریلی نکالی گئی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے مئیر حیدرآباد گدوال وجئے لکشمی نے کہا کہ ہر اسمبلی حلقہ سے چارہزارافراد ریلی میں شریک ہوئے۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی برسراقتدار جماعت ٹی آرایس، سنہا کی حمایت کررہی ہے۔ٹی آرایس کے رکن اسمبلی ناگیندر نے کہاکہ ملک کے موجودہ حالات میں ایک مضبوط شخص کو ملک کا صدربننا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ گریٹرحیدرآباد کے عوام کی طرف سے وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ بی جے پی اپنے ایجنڈہ پر وائٹ پیپر جاری کرے جس کے ذریعہ عوام کواس سے واقف کروایاجائے کہ انہوں نے تلنگانہ کیلئے کیاکیا ہے۔انہوں نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی اور بی جے پی کے ریاستی صدربنڈی سنجے سے مطالبہ کیاکہ آندھراپردیش تنظیم نو قانون کے مطابق ریاست تلنگانہ کیلئے درکارفنڈس جاری کئے جائیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ گریٹرحیدرآباد کے لئے ایک روپیہ بھی مرکزی حکومت کی جانب سے نہیں دیاگیا ہے۔
یواین آئی وخ