OthersPosted at: Sep 27 2022 10:04AM ملاپورم سے بھارت جوڑو یاترا شروع
ملاپورم (کیرالہ)، 27 ستمبر (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو' یاترا اس ضلع کے پلمنتھول جنکشن سے منگل کو 20ویں دن شروع ہوئی۔ یاترا میں مسٹر گاندھی کے ساتھ سینکڑوں لوگ اور پارٹی کارکنان چل رہے ہیں۔
کیرالہ مرحلہ کی یہ یاترا ایم ایس ٹی ایم آرٹس اینڈ سائنس کالج میں صبح 11 بجے رکے گی اور شام 5 بجے دوبارہ شروع ہوگی اور شام 7 بجے ملاپورم کے پانڈکڈ سنٹرل جنکشن پہنچے گی۔
اس سے پہلے پیر کی شام کو ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر راہل نے کہا، 'ہم ایسے ہندوستان کو قبول نہیں کریں گے جہاں گریجویٹس کو ملازمت نہیں مل سکتی ہیں۔ جہاں بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ان کے کنبے ڈوب رہے ہیں۔"
انہوں نے کہا، ’’ایک ایسا ہندوستان، جہاں بڑے سے بڑا تاجر اپنا جتنا قرض چاہے معاف کرا سکتے ہیں، لیکن ہمارے کسانوں، مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کو ڈیفالٹر کہہ کر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔‘‘
ریاست میں 19 دنوں میں، یاترا یکم اکتوبر کو کرناٹک میں شروع ہونے سے پہلے 450 کلومیٹر سے زیادہ کے 7 اضلاع کا احاطہ کرے گی۔
بھارت جوڑو یاترا پانچ مہینے کی ہے، جو کنیا کماری سے سری نگر تک 3,500 کلومیٹر سے زیادہ لمبی یاترا ہے۔ یہ پارٹی کے قومی تعلقات عامہ کے پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد سماجی پولرائزیشن، معاشی عدم مساوات اور سیاسی مرکزیت کو اجاگر کرنا ہے۔
یواین آئی۔ م ع۔ 0934