RegionalPosted at: Apr 25 2018 11:40PM بنک تین دن بند رہیں گے، نقدی کا مسئلہ ہوسکتا ہے
سرسہ،25اپریل (یو این آئی) سرکاری اور پرائیویٹ شعبہ کے تمام بنک 28سے 30اپریل تک بند رہیں گے۔ اس دوران لوگوں کو نقدی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دراصل 28اپریل کو مہینہ کا چوتھا سنیچر ہے اور اگلے روز اتوار ہے۔ 30اپریل پیر کو بھی بدھ پورنیما کی چھٹی ہے۔ ایسے میں مسلسل تین دن بنک بند رہیں گے اور اس کی وجہ سے جمعہ کے بعد اے ٹی ایم میں کیش نہیں ڈالا جائے گا۔
حالانکہ بنک لمبی چھٹیاں پڑنے پر فاضل کیش کا انتظام کرتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں کے نقدی کے مسئلہ کے جیسے حالات پھر سے پیدا ہونے پر صورتحال بگڑ سکتی ہے۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 2040