image
Wednesday, Nov 13 2019 | Time 07:29 Hrs(IST)
Regional

کشمیر میں پاکستانی فائرنگ سے دو فوجی شہید، ایک شہری مارا گیا

کشمیر میں پاکستانی فائرنگ سے  دو فوجی شہید، ایک شہری مارا گیا

سرینگر، 20 اکتوبر ( یواین آئی) پاکستانی افواج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے جموں و کشمیر کے کپواڑہ اور بارہمولہ ضلع میں فائرنگ کی جس سے دو فوجی شہید ہو گئے جبکہ ایک شہری مارا گیا اور دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔سرکاری ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ پاکستانی افواج نے دیر رات سرحد پار سے کپواڑہ ضلع کے ٹیٹوال سیکٹر میں ہندوستان کی اگلی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کرکے مورٹار کے گولے داغے اور خود کار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی ۔ اس واقعہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جن میں سے رفیق احمد کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی افواج نے بھی پاکستانی ا فواج کی فائرنگ کا معقول جواب دیا اور دونوں طرف سے اتوار کی صبح تین بجے تک فائرنگ ہوتی رہی ۔ اس دوران دو فوجی شہید ہو گئے اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سے رفیق احمد کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی ا فواج کی طرف سے داغے گئے گولوں میں سے 10 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور ایک گئوشالا پر مورٹار کا گولا گرنے کی وجہ سے چھ مویشی مارے گئے ۔پاکستانی افواج نے بارہمولہ ضلع میں اڑي کے حاجی پور سیکٹر میں بھی شہری علاقوں اور ہندوستان کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنا کر مورٹار سے گولے داغے ۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی ا فواج نے بھی پاکستانی حملے کا معقول جواب دیا اور پاکستانی بنکروں کو تباہ کر دیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اڑي سیکٹر میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
مہاراشٹر میں صدارتی حکومت کا نفاذ،قانون ساز اسمبلی معطل

مہاراشٹر میں صدارتی حکومت کا نفاذ،قانون ساز اسمبلی معطل

نئی دہلی ، 12 نومبر (یو این آئی) مہاراشٹر میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی پیشرفت کے درمیان ، صدر رام ناتھ کووند نے آج ریاست میں صدارتی حکومت سے متعلق سفارش پر مہر ثبت کردی۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر  میں حکومت سازی کے سلسلے میں شیوسینا سپریم کورٹ پہنچی

مہاراشٹر میں حکومت سازی کے سلسلے میں شیوسینا سپریم کورٹ پہنچی

نئی دہلی ، 12 نومبر (یو این آئی) مہاراشٹر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر کوئی اضافی مہلت نہ دئے جانے کے گورنر کے فیصلے کے خلاف شیوسینا نے عدالت عظمی سے رجوع کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں صدر راج غیر ضروری ،شیوسینا کیساتھ سمجھوتہ پر غور نہیں ہوا۔کانگریس -این سی پی کا مشترکہ بیان

مہاراشٹر میں صدر راج غیر ضروری ،شیوسینا کیساتھ سمجھوتہ پر غور نہیں ہوا۔کانگریس -این سی پی کا مشترکہ بیان

ممبئی 12نومبر(یواین آئی)آج یہاں کا نگریس اور این سی پی نے ایک مشترکہ بیان میں مہاراشٹر میں صدر راج کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اسے جلدبازی میں لیا گیا فیصلہ کہا ہے۔

...مزید دیکھیں
جاوڈیکر کو بھاری صنعت  کی وزارت کااضافی  چارج

جاوڈیکر کو بھاری صنعت کی وزارت کااضافی چارج

نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے وزارت ہیوی انڈسٹریز اینڈ پبلک انٹرپرائزز کا اضافی چارج وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر کو سونپا ہے۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں صدارتی حکومت کا نفاذ

مہاراشٹر میں صدارتی حکومت کا نفاذ

نئی دہلی ، 12 نومبر (یو این آئی) مہاراشٹر میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی پیشرفت کے درمیان ، صدر رام ناتھ کووند نے آج ریاست میں صدارتی حکومت سے متعلق سفارش پر مہر ثبت کردی۔

...مزید دیکھیں
متازع زمین کے نزدیک یونیورسٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا

متازع زمین کے نزدیک یونیورسٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا

لکھنؤ:12 نومبر(یواین آئی) اجودھیا قضیہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے متنازع زمین کو ہندؤں کودینے اور بابری مسجد کے لئے 5 ایکڑ زمین فراہم کرنے کے فیصلے کے بعد مسلموں کے ایک گروپ کی جانب سے متنازع زمین کے ارد گرد مرکزی حکومت کے ذریعہ لی گئی 67 ایکڑ زمین پر ہی اسلامی یونیورسٹی اور مسجد کی تعمیر کا مطالبہ کیاہے۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں سیاسی ڈرامہ عروج پر،گورنر نے صدر راج کی سفارش کی

مہاراشٹر میں سیاسی ڈرامہ عروج پر،گورنر نے صدر راج کی سفارش کی

ممبئی :12نومبر (یو این آئی) :
مہاراشٹرمیں سیاسی ڈرامے کے دوران دوردرشن نے یہ خبر دی ہے کہ ریاست میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے صدر راج کی سفارش کردی ہے ،جس کی وجہ سے سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے،شیوسینا نے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ودربھ کے ہاتھوں راجستھان کی شکست

12 Nov 2019 | 7:56 PM

ترواننت پورم، 12 نومبر (یواین آئی) بنگلہ دیش کے خلاف محض سات رن پر چھ وکٹ لے کر نیا عالمی ریکارڈ بنانے والے تیزگیندباز دیپک چاهر نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے سید مشتاق علی ٹرافی ٹوئنٹی -20 ٹورنامنٹ کے گروپ بی میچ میں منگل کو ایک اوور میں ہیٹ ٹرک سمیت چار وکٹ لئے لیکن ان کی ٹیم راجستھان کو ودربھ کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

image