image
Tuesday, Jan 21 2025 | Time 18:26 Hrs(IST)
Regional

ّّ اردوصحافت آج بھی ایک مشن کادرجہ رکھتی ہے:معصوم مرادآبادی

ّّ اردوصحافت آج بھی ایک مشن کادرجہ رکھتی ہے:معصوم مرادآبادی

لکھنؤ،19مارچ(یو این آئی)”اردو صحافت ایک بڑے مشن اور مقصد کے تحت وجود میں آئی تھی اسی لیے آج دوسوسال بعد بھی اس میں مقصدیت اور جرات اظہار پائی جاتی ہے اردو اخبارات ملک وقوم کے لیے جوابدہی کا صادق جذبہ رکھتے ہیں انھوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے مشن سے دستبردار نہیں ہوں گے “ان خیالات کا اظہار آج یہاں بین الاقوامی اردو کانفرنس کے دوران سینئر صحافی، ادیب اور محقق معصوم مرادآبادی نے ’اردو صحافت کے دوسوبرس‘ کے عنوان سے اپنے خطبہ میں کیا۔
مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام کیفی اعظمی اکیڈمی، لکھنؤ میں منعقدہ کانفرنس کے دوسرے اجلاس میں معصوم مرادآبادی نے کہا کہ اس ملک کی جدوجہد آزادی میں اردو صحافیوں نے جو قربانیاں دی ہیں، وہ آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ دہلی اردو اخبار کے ایڈیٹر مولوی محمدباقر ملک کی آزادی پر قربان ہونے والے پہلے صحافی ہیں، جنھیں انگریزوں نے توپ کے دہانے پر رکھ کر اڑادیا تھا۔ اردو کا پہلا اخبار ’جام جہاں نما‘ 27مارچ 1822 کو کلکتہ سے شائع ہوا تھا۔
معصوم مرادآبادی نے کہا کہ اردو صحافت کا ابتدائی دور بڑی آزمائشوں کا تھا۔وسائل محدود تھے اور مشکلات زیادہ تھیں۔مولانا آزاد کے اخبار ’الہلال‘ کی ضمانت 17مرتبہ ضبط کی گئی، اس سے عاجز آکر انھوں نے’البلاغ‘شائع کیا۔مولانا ظفرعلی خاں کو اپنے اخبار ’زمیندار‘ کی ضمانتوں کے طورپر22ہزار روپے جمع کرانے پڑے جو ایک بڑی رقم تھی۔ مولانا محمدعلی جوہر کی نظربندی کے سبب ان کا نہایت مقبول اخبار’ہمدرد‘بند ہوا۔
انھوں نے مزیدکہا کہ اردو صحافت مشکل ترین دور سے گزرکر آج جب رنگین طباعت، کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کے دور میں پہنچی ہے تو اس میں خدااعتمادی اور خوداعتمادی کا جذبہ دوسروں سے کہیں زیادہ ہے۔لیکن آج اردو صحافت کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ قارئین کی دن بدن کم ہوتی ہوئی تعداد کا ہے۔ جن ریاستوں میں اردو تعلیم کا معقول بندوبست ہے وہاں اردو صحافت کا مستقبل بھی محفوظ ہے، لیکن جہاں اردو تعلیم کا نظام ختم ہوگیا ہے وہاں اردو اخبارات وجرائد کے نئے قارئین نہیں پیدا ہورہے ہیں، جو ایک تشویشناک صورتحال ہے۔خاص طورپرشمالی ہند میں اردو اخبارات وجرائد کی سرکولیشن دن بہ دن کم ہوتی جارہی ہے اور کئی اخبارات وجرائدقارئین اور اشتہارات نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑگئے ہیں۔ یہ اردو صحافت کے لیے ایک ایسی سنگین صورتحال ہے جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اس اجلاس کی صدارت ممتاز ادیب اور استاد پروفیسر شارب ردولوی نے کی۔مہمان اعزازی کے طورپر کینڈا سے ڈاکٹر تقی عابدی، ایس ایم عادل حسن، پروفیسر رمیش دکشت شریک ہوئے۔ دوروزہ کانفرنس کی میزبانی سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عماررضوی نے کی۔اس عالمی کانفرنس کا اہتمام قومی اردو کونسل، اترپردیش اردواکادمی اور فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔
یو این آئی۔ ایف اے۔م الف

خاص خبریں
سپریم کورٹ نے کانگریس کے  ایم پی عمران  پرتاپ گڑھی کے خلاف تعزیری کارروائی پر  روک لگائی

سپریم کورٹ نے کانگریس کے ایم پی عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف تعزیری کارروائی پر روک لگائی

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور شاعر عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر فرقہ وارانہ منافرت کو بڑھاوا دینے والی نظم پوسٹ کرنے کے الزام میں کسی بھی طرح کی تعزیری کارروائی پر آج روک لگا دی۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے : راہل گاندھی

مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے : راہل گاندھی

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے مسٹر گاندھی نے منگل کو کہا، "مودی جی کے وکست بھارت کی حقیقت - محنت آپ کی، منافع کسی اور کا۔

...مزید دیکھیں
امریکی صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے پر عالمی رہنماؤں نے انہیں مبارکباد پیش کی

امریکی صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے پر عالمی رہنماؤں نے انہیں مبارکباد پیش کی

واشنگٹن، 21 جنوری (یو این آئی) جرمنی، اسپین، برازیل اور جنوبی افریقہ سمیت دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور سرکردہ رہنماؤں نے ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکہ کے صدر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے ان رہنماؤں میں یوکرین کے صدر والادی میر زیلنسکی، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان،جرمن چانسلر اولاف شلز برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر ،کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو،سویڈن کے وزیر اعظم ،اولف کرسٹرسن: فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب شامل ہیں۔

...مزید دیکھیں
14 نکسلیوں کی موت نکسل ازم کے لیے ایک اور جھٹکا : شاہ

14 نکسلیوں کی موت نکسل ازم کے لیے ایک اور جھٹکا : شاہ

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اوڈیشہ-چھتیس گڑھ سرحد پر ایک مشترکہ آپریشن میں 14 نکسلیوں کو مارے جانے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نکسل ازم پر ایک اور مضبوط حملہ ہے مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ’’نکسل ازم پر ایک اور مضبوط حملہ‘‘۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی آئی تو دہلی کے کچی آبادیوں کو آسیب کی طرح نگل جائے گی: کیجریوال

بی جے پی آئی تو دہلی کے کچی آبادیوں کو آسیب کی طرح نگل جائے گی: کیجریوال

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کچی آبادیوں اور غریبوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں آتی ہے تو وہ آپ کو آسیب کی طرح نگل جائے گی۔

...مزید دیکھیں
گاندھی جی کا سچائی اور عدم تشدد کا راستہ کانگریس کا راستہ ہے: پرینکا

گاندھی جی کا سچائی اور عدم تشدد کا راستہ کانگریس کا راستہ ہے: پرینکا

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ کانگریس بابائے قوم مہاتما گاندھی کے دکھائے گئے عدم تشدد اور مساوات کے راستے پر آگے بڑھ رہی ہے اور گاندھی جی کا دکھایا ہوا راستہ ہی کانگریس کا راستہ ہے محترمہ واڈرا نے آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا "مہاتما گاندھی جی نہ صرف انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما ہیں، بلکہ وہ پورے ہندوستان کے رہنما ہیں، جنہوں نے دنیا کو سچائی کی عظیم اقدار سے متعارف کرایا۔

...مزید دیکھیں
امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا : ٹرمپ

امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا : ٹرمپ

واشنگٹن، 21 جنوری (یواین آئی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا کیونکہ ادارے نے کووڈ-19 وبائی مرض اور صحت کے دیگر بین الاقوامی بحرانوں کو غلط طریقے سے سنبھالا تھا ٹرمپ نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او "رکن ممالک کے نامناسب سیاسی اثر و رسوخ" سے آزاد رہ کر کام کرنے میں ناکام رہا ہے اور اسے امریکہ سے "غیر منصفانہ طور پر سخت بھاری ادائیگیوں" کی ضرورت پڑی جو چین جیسے دوسرے بڑے ممالک کی طرف سے فراہم کردہ رقوم کی نسبت غیر متناسب ہیں۔

...مزید دیکھیں
image