NationalPosted at: Dec 15 2017 4:17PM آلودگی کے تعلق سے سبھی متعلقہ فریقوں کو این جی ٹی کا سخت نوٹس
نئی دہلی ،15دسمبر(یواین آئی)دہلی میں فضائی آلودگی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی )نے وزارت ماحولیات و جنگلات ،دہلی کی وزارت ٹرانسپورٹ اور آلودگی کنٹرول کرنے والے بورڈ سمیت قومی راجدھانی خطہ کی سبھی حکومتوں کے نام سخت ہدایات جاری کی ہیں ۔
این جی ٹی نے سبھی فریقوں سے کہا ہے کہ وہ ہواکامعیارقائم رکھنے کے لئے موثر اقدامات کریں اور ان کوششوں میں باہمی تعاون کریں ۔
این جی ٹی نے اس کے ساتھ ہی ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے کی تعمیر کی اجازت دیتے ہوئے یہ شرط لگائی ہے کہ اس بات پر پوری توجہ دی جائے کی تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران دھول نہ اڑے ۔اس کے لئے ٹربیونل نے پروجکٹ کا کام دیکھ رہے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلی افسر کی طرف سے یہ حلف نامہ مانگا ہے کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران فضامیں کسی بھی طرح کی آلودگی نہیں پھیلائی جائیگی۔
یواین آئی۔ایف اے