OthersPosted at: Jan 28 2020 9:53PM این پی آر کے لئے 2011کا پرانا طریقہ ہی نافذ ہو: نتیش
پٹنہ، 28جنوری (یو این آئی) بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے قومی مردم شماری (این پی آر) کے لئے 2011کا پرانا طریقہ نافذ کرنے کی وکالت کرتے ہوئے آج کہاکہ اس کے نئے التزامات کی وجہ سے ملک میں برم اور خوف کا ماحول بن رہا ہے جسے ٹالا جانا چاہئے۔
مسٹر کمار نے اپنی رہائش گاہ پر بہار اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں جنتادل (یونائیٹڈ) کے لیڈروں کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ 2011کی مردم شماری کے وقت بھی این پی آر بنایا گیا تھا۔ اس بار این پی آر بنایا جانا نئی بات نہیں ہے لیکن اس بار اس میں کچھ ایسی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کی وجہ سے لوگوں میں برم اور خوف کا ماحول بنا ہے۔
وزیراعلی نے کہاکہ والدین کی پیدائش کہاں ہوئی ہے جیسے سوالات کے بارے میں غریب لوگوں کو شاید ہی پتہ ہو۔ انہیں بھی اپنی ماں کی جائے پیدائش کا پتہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام چیزوں کے بارے میں معلومات دینا ضروری نہیں ہے، یہ بات تو بتائی جارہی ہے لیکن انہیں جوڑنے کی بھی کیا ضرورت ہے۔ اس سے لوگوں میں برم کی حالت پیدا ہوتی ہے اس لئے ایسے سوالات کو جوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2145