InternationalPosted at: Jan 27 2022 9:17AM شمالی کوریا نے نامعلوم میزائل کا تجربہ کیا۔
سیول 27 جنوری (یو این آئی/ اسپوتنک) شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی طرف ایک نامعلوم میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
یہ اطلاع یونہاپ نیوز ایجنسی نے جمعرات کو جنوبی کوریا کی فوج کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔ ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے رواں سال میں کیا جانے والا یہ چھٹا میزائل تجربہ ہے۔
یو این آئی/ اسپوتنک، اظ