NationalPosted at: Jan 14 2022 9:38PM پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے، یکم فروری کو کو لوک سبھا میں پیش ہوگا بجٹ
نئی دہلی، 14 جنوری (یو این آئی) پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا آغاز 31 جنوری سے ہونے والا ہے اور یکم فروری کو لوک سبھا میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔
جمعہ کو لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے جاری سرکاری پریس ریلیز کے مطابق بجٹ اجلاس کا پہلا حصہ 31 جنوری سے 11 فروری تک اور دوسرا حصہ 14 مارچ سے 8 اپریل تک چلے گا۔
بجٹ سیشن کا آغاز صدر رام ناتھ کووند کے خطاب سے ہوگا۔ 31 جنوری کو مسٹر کووند پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گے۔
کورونا کے بڑھتے کیسز کے درمیان پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔
یو این آئی،ایم اے۔