NationalPosted at: Dec 5 2016 5:04PM نوٹ بندی معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی
نئی دہلی،5 دسمبر (یو این آئی) نوٹ بندی کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن یافتگان کو پنشن نہیں ملنے کا الزام لگاتے ہوئے اپوزیشن نے آج راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس سے تیرہویں روز بھی ایوان میں کام کاج نہیں ہوسکا اور اسے کل تک کے لئے ملتوی کرنا پڑا۔ راجیہ سبھا میں کارروائی شروع ہونے پر اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے وقفہ صفر میں سرکاری ملازمین کو تنخواہ نہیں ملنے او رپنشن یافتگان کو پنشن نہیں ملنے کا معاملہ زوردار طریقے سے اٹھایا اور حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں دئے جانے کی وجہ سے اپوزیشن نے ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی بارہ بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی ۔ وقفہ سوال شروع ہونے پر اپوزیشن اراکین نے دوبارہ اسی طرح ہنگامہ کیا او رایوان کی کارروائی دو بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ لنچ کے بعد ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر ڈپٹی چےئرمین پی جے کورین نے سماجی بہبود کے وزیر تھاور چندر گہلوت کو معذورافراد حقوق بل 2014 پیش کرنے کو کہا اس وقت اپوزیشن اراکین چےئرمین کی نشست کے سامنے آکر نعرے بازی کرنے لگے۔ وہ جنتا کا پیسہ جنتا کو دو کے نعرے لگانے لگے ۔ شو رشرابے میں مسٹر گہلوت نے بل تو پیش کردیا لیکن اپوزیشن کے سخت رویے کو دیکھتے ہوئے بل کو پاس نہیں کرایا جاسکا۔ جاری ۔ یو این آئی ج ا