image
Wednesday, Sep 23 2020 | Time 08:19 Hrs(IST)
  • نیتن یاہو کی بحرین کے شہزادے سے ٹیلیفونک بات چیت
  • یونائٹیڈ نیوز آف انڈیا۔ اردو سروس ، 9۔ رفیع مارگ، نئی دہلی کی جانب سے تمام سبسکرائبرزکو صبح کا سلام۔
  • بہار کے جی ڈی پی گپتیشور پانڈے رضاکارانہ سبکدوش
National

وزیراعظم بھومی پوجن کیلئےاجودھیاروانہ

وزیراعظم بھومی پوجن کیلئےاجودھیاروانہ

نئی دہلی،5 اگست (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اجودھیا میں رام مندر بھومی پوجن کے لئے بدھ کی صبح اجودھیاکیلئے روانہ ہوگئے۔
مسٹرمودی عام طور پر کرتا پاجامہ پہنتے ہیں لیکن وہ بھومی پوجن میں شامل ہونے کے لئے کرتا کے ساتھ دھوتی پہنے ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم آفس (پی ایم او) نے مسٹر مودی کے ٹویٹرہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں مودی گولڈن رنگ کا کرتا اور دھوتی پہنے نظر آرہے ہیں۔ مسٹر مودی کے گلے میں سفید شال ہے اور وہ ہاتھ جوڑے ہوئے طیارہ کی سیڑھیاں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
یواین آئی،اظ

خاص خبریں
آج کے چیلنجوں کا مقابلہ پرانے ڈھانچے سے نہیں کیا جاسکتا: مودی

آج کے چیلنجوں کا مقابلہ پرانے ڈھانچے سے نہیں کیا جاسکتا: مودی

نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز اقوام متحدہ کے 75 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرانے ڈھانچے سے نئے چیلنجوں کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، عصری دنیا میں کثیرجہتی اصلاحات کی ضرورت ہے انہوں نے اقوام متحدہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "اس دنیا کو بہتر جگہ بنانے میں اقوام متحدہ کا بہت بڑا کردار ہے"۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا کی کاروائی بدھ کو شام چھ بجے سے

لوک سبھا کی کاروائی بدھ کو شام چھ بجے سے

نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) لوک سبھا کی کاروائی بدھ کی شام چھ بجے سے ہوگی اور گذشتہ روز کی کاروائی غیر متعینہ مدت کے لیے ملتوی ہونے کا بھی امکان ہے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج ایوان میں کہا،’مجھے اراکین پارلیمنٹ کو مطلع کرنا ہے کہ کل ایوان کی کاروائی شام چھ بجے سےہوگی‘۔

...مزید دیکھیں
بینکنگ ریگولیشن بل پر پارلیمنٹ کی مہر

بینکنگ ریگولیشن بل پر پارلیمنٹ کی مہر

نئی دہلی ، 22 ستمبر (یواین آئی) کوآپریٹو بینکوں کی بحالی اور نگرانی کے لئے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کو زیادہ اختیارات دینے والے بینکنگ ریگولیشنز (ترمیمی) بل 2020 کو منگل کو راجیہ سبھا میں صوتی ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
ایک دن میں کورونا کے ایک لاکھ سے زیادہ مریض  شفایاب ،  ایکٹیو کیسز میں زبردست کمی

ایک دن میں کورونا کے ایک لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ، ایکٹیو کیسز میں زبردست کمی

نئی دہلی ، 22 ستمبر ( یواین آئی)ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد متاثرین سے زیادہ رہنے کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار ایک لاکھ سے زیادہ افراد نے جان لیواوبا کو شکست دی ، جس کی وجہ سے ایکٹیو کیسز میں تیزی سے کمی آئی ہے اور ان کی تعداد کم ہو کر 10 لاکھ رہ گئی۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں امن کی بحالی کیلئے سابقہ ​​حیثیت بحال کرنے کا فاروق کا مطالبہ

کشمیر میں امن کی بحالی کیلئے سابقہ ​​حیثیت بحال کرنے کا فاروق کا مطالبہ

نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ نے منگل کو لوک سبھا میں مطالبہ کیا کہ امن کے لئے 5 اگست 2019 سے قبل کی کشمیرکی حیثیت بحال کیا جائے اسپیکر اوم برلا کانگریس ایک بار ملتوی ہونے کے بعد جب ایوان میں سکون قاِئم کرنے کے لئے زراعت سے متعلق بلوں پرکانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو اختصار کے ساتھ اپنی بات کرنے کا موقع دے رہے تھے تو اسی دوران نیشنل کانفرنس کے رہنما نے بھی خطاب کے لئے ہاتھ اٹھایا۔

...مزید دیکھیں
ریا چکرورتی اور شیوک کی عدالتی تحویل میں 6 اکتوبر تک توسیع

ریا چکرورتی اور شیوک کی عدالتی تحویل میں 6 اکتوبر تک توسیع

ممبئی،22 ستمبر (یو این آئی) ممبئی میں این ڈی پی ایس کی ایک خصوصی عدالت نے ،بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شیوک کی عدالتی تحویل میں 6 اکتوبر تک توسیع کردی ہے ان کی 14 دن کی عدالتی تحویل آج ختم ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے  راجیہ سبھا کے بائیکاٹ کے سات وجوہات بتائے

کانگریس نے راجیہ سبھا کے بائیکاٹ کے سات وجوہات بتائے

نئی دہلی، 22 ستمبر (یواین آئی) کانگریس نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوران ایوان کی کارروائی کے بائیکاٹ کے سات وجوہات بتاتےہوئے کہا کہ حکومت قوانین کی پیروی نہیں کررہی ہے۔

...مزید دیکھیں

سیمسن کی بدولت چنئی کے خلاف راجستھان کا فاتحانہ آغاز

22 Sep 2020 | 11:48 PM

شارجہ، 22 ستمبر (یو این آئی) وکٹ کیپر سنجو سیمسن کی نو چھکوں کی مدد سے 74 رن کی طوفانی پاری اور کپتان اسٹیو اسمتھ کی 69 رن کی شاندار پاری کی بدولت راجستھان رائلس نے چنئی سپرکنگس کو منگل کے روز آئی پی ایل کے یکطرفہ مقابلے میں 16 رن سے شسکت دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

براڈ اور ووکس نے ونڈیز کو 287 کے اسکور پر روکا

19 Jul 2020 | 11:45 PM

مانچسٹر، 19 جولائی (یو این آئي) انگلینڈ کے تیز بولروں اسٹوارٹ براڈ اور کریس ووکس نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور اتوار کے روز دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 287 رنز پر بولڈآؤٹ کردیا۔

image