image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 11:02 Hrs(IST)
National

سوامی اسمرنانندی کی ابدی سفر پر روانگی میرا ذاتی خسارہ:وزیر اعظم نریندر مودی

سوامی اسمرنانندی کی ابدی سفر پر روانگی میرا ذاتی خسارہ:وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی، 29مارچ (یو این آئی)لوک سبھا انتخابات کے شاندار تہوار کی ہلچل کے درمیان ایک ایسی خبر آئی جس نے دل و دماغ میں چند لمحات کے لیے ایک جمود سا پیدا کردیا ہندوستان کے روحانی پیشوا شریمت سوامی اسمرنانندجی مہاراج کا سمادھی لینا میرے لئے ذاتی نقصان جیسا ہے چند برس قبل سوامی آتمستھانند جی کا مہا پریان اور اب سوامی اسمرنانند کی ابدی سفر پر روانگی نے کتنے ہی لوگوں کو سوگوار کر دیا تھا۔ مجھے بھی کروڑوں بھکتوں، سنتوں اور رام کرشن مٹھ اور مشن کے پیروکاروں جیسا ہی صدمہ پہنچاہے ان خیالات کا اظہاروزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں جاری ایک مضمون میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ اس مہینے کے آغاز میں اپنے بنگال سفر کے دوران ، میں نے اسپتال جاکر سوامی اسمرنانندجی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی تھی۔ سوامی آتمستھانند جی کی طرح، سوامی اسمرنانندجی نے اپنی پوری زندگی کو آچاریہ رام کرشن پرم ہنس، ماتا شاردا اور سوامی وویکانند کے خیالات و نظریات کو دنیا بھر میں پھیلانے کے لیے وقف کیا۔ یہ مضمون تحریر کرتے وقت میرے میرے ذہن میں ان سے ہونے والی ملاقاتیں ، ان سے ہونے والی باتیں ، وہ یادیں تازہ ہو رہی ہیں۔جنوری 2020 میں بیلور مٹھ میں قیام کے دوران، میں نے سوامی وویکانند جی کے کمرے میں بیٹھ کر دھیان کیا تھا۔ اس سفر میں، میں نے سوامی اسمرنانندجی سے سوامی آتمستھانند جی کے بارے میں کافی دیر تک بات کی تھی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ رام کرشن مشن اور بیلور مٹھ کے ساتھ میرا کتنا گہرا رشتہ رہا ہے۔ روحانیت کے متلاشی کے طور پر، پانچ دہائیوں سے بھی زیادہ کی مدت میں، مجھے مختلف سنتوں اور مہاتماو¿ں سے ملاقات کا موقع ملااور کئی جگہوں پر میں نے قیام کیا ہے۔ رام کرشن مٹھ میں بھی، مجھے روحانیت کے لئے زندگی وقف کر نے والے جن سنتوں سے واقفیت حاصل ہوئی، ان میں سوامی آتمستھانند جی اور سوامی اسمرنانندجی جیسی شخصیات نمایاں تھیں۔ ان کے مقدس خیالات اور ان کے علم نے میرے ذہن کو مستقل اطمینان بخشا۔ زندگی کے سب سے اہم دور میں ایسے ہی سنتوں نے مجھے جن سیوا ہی پربھو سیوا کا حقیقی اصول سکھایا۔
انھوں نے کہا کہ سوامی آتمستھانند جی اور سوامی اسمرنانندجی کی زندگی رام کرشن مشن کے اصول ’آتمنو موکشارتھم جگددھیتائے چہ‘ کی انمٹ مثال ہیں۔رام کرشن مشن کے ذریعے تعلیم کے فروغ اور دیہی ترقی کے لیے کیے جا نے والے کاموں سے ہم سبھی کوتحریک ملتی ہے۔ رام کرشن مشن بھارت کے روحانی شعور، عوام کو تعلیمی اعتبار سے بااختیار بنانے اور انسانی خدمت کے عزم پر کام کر رہا ہے۔ 1978 میں جب بنگال میں سیلاب کی تباہی آئی تو رام کرشن مشن نے اپنی بے لوث خدمات سے سب کے دل جیت لیے تھے۔ مجھے یاد ہے، 2001 میں کچَھ کے زلزلے کے دوران، سوامی آتمستھانند ان اولین لوگوں میں سے ایک تھے جنہوں نے مجھے فون کرکے یہ کہا کہ رام کرشن مشن اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کی ہدایات کے مطابق، رام کرشن مشن نے زلزلے کے اس بحران کے دوران لوگوں کی بہت مدد کی۔
گزشتہ برسوں میں، سوامی آتمستھانند جی اور سوامی اسمرنانندجی نے مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے معاشرے کو بااختیار بنانے پر بہت زور دیا۔ جو بھی لوگ ان عظیم ہستیوں کی زندگی کے بارے میں جانتے ہیں ، انہیں یہ ضرور یاد ہوگا کہ آپ جیسے سنت ماڈرن لرننگ، اسکلنگ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کتنے سنجیدہ تھے۔
انھوں نے کہاکہ سوامی آتمستھانند جی کی عظیم شخصیت کی جس خاصیت سے میں سب سے زیادہ متاثر تھا وہ تھی ہر ثقافت ، ہر روایت کے تئیں ان کی محبت ، ان کا احترام۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے بھارت کے الگ الگ حصوں میں ایک طویل عرصہ گزارا تھا اور وہ مسلسل سفر کیا کرتے تھے۔ انہوں نے گجرات میں رہ کر گجراتی بولنا سیکھا۔ یہاں تک کہ مجھ سے بھی وہ گجراتی میں ہی بات کرتے تھے۔ مجھے ان کی گجراتی بھی بہت پسند تھی۔
ہندوستان کی ترقی کے سفرکے کئی مقامات پر ، ہماری مادر وطن کو سوامی آتمستھانند جی، سوامی اسمرنانندجی جیسے کئی سنتوں مہاتماو¿ں کا آشیرواد حاصل ہوا ہے، جنہوں نے ہمیں سماجی تبدیلی کا ایک نیا شعور بخشا ہے۔ ان سنتوں نے ہمیں ایک ساتھ مل کر معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی تعلیم دی ہے۔ یہ اصول اب تک لازوال ہیں اور آنے والے وقت میں یہ خیال وکست بھارت اور امرت کال کی سنکلپ شکتی بنیں گے۔
وزیر اعظم نے آخر میں کہا کہ میں ایک بار پھر پورے ملک کی جانب سے، ایسی سنت آتماو¿ں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ رام کرشن مشن سے وابستہ تمام لوگ ان کے دکھائے ہوئے راستے کو مزید ہموار کریں گے۔خدا ان کی روخ کو سکون بخشے۔
یو این آئی۔ ایف اے۔م الف

خاص خبریں
شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

بغداد، 27 اپریل (یو این آئی) عراق کے کردستان علاقے میں واقع گیس فیلڈ پر جمعہ کے روز ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

کیف، 27 اپریل (یو این آئی) روسی میزائل حملوں کے درمیان جمعہ کی رات دیر گئے یوکرین کے متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

...مزید دیکھیں
مغربی امریکہ میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ہائی وے بند

مغربی امریکہ میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ہائی وے بند

ہوسٹن، 27 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) جمعہ کی سہ پہر مغربی امریکہ کی ایریزونا-نیو میکسیکو سرحد کے نزدیک پٹرول اور پروپین لے جانے والی ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس سے مرکزی ٹرک روڈ بند ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے 10 سال کے دور اقتدار میں روپیہ گرا ہے اور پریس کی آزادی جیسے کئی شعبوں میں گراوٹ آئی ہے، لیکن سب سے تکلیف دہ صورتحال یہ ہے کہ اس دوران وزیراعظم کا عہدہ کے وقار میں سب سے زیادہ گراوٹ آئی ہے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو اس قدر نچلی سطح تک پہنچا دیا ہے کہ اس وقار کو دوبارہ حاصل کرنے میں برسوں لگ جائیں گے۔

...مزید دیکھیں

ممتا بنرجی نے نوکریاں منسوخ ہونے کیلئے بی جے پی اور سی پی آئی ایم کو ذمہ دار ٹھہرایا

کلکتہ 26اپریل (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 26 ہزار اسکول اساتذہ کی نوکریاں منسوخ کئے جانے پر بی جے پی اور سی پی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر چند افراد نے بدعنوانی کی ہے اس کی سزا تمام افراد کو دینا کہاں کا انصاف ہے بی جے پی اور سی پی آئی کی ملی جلی بھگت کا یہ نتیجہ ہے گھٹال میں ترنمول کانگریس کے امیدوار و ادالار پردیپ کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا کہ آپ نے آدم خور شیر دیکھا ہے کیا آپ نے لوگوں کو کام کرتے دیکھا ہے؟ کیا آپ نے بی جے پی، سی پی ایم پارٹی، رام بام شام دیکھی؟ 26 ہزار بچوں کی نوکریاں لے کر 12 فیصد سود کے ساتھ پیسے واپس کرنے کا کہہ رہے ہیں جب چاہو کام لے لو۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر کے مراتھواڑہ میں 3 حلقوں میں بڑے پیمانے پر مسلم ووٹنگ۔ بوتھ پر لگی تھیں لمبی لمبی قطاریں

مہاراشٹر کے مراتھواڑہ میں 3 حلقوں میں بڑے پیمانے پر مسلم ووٹنگ۔ بوتھ پر لگی تھیں لمبی لمبی قطاریں

ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخاب 2024 کے دوسرے مرحلہ کے دوران ووٹرس اور بطور خاص مسلم رائے دہندگان نے بڑے پیمانے پر اپنے آیئنی حق کے استعمال کیا مسلم ووٹرس اور خاص کر مسلم خواتین نے شدید گرمی کے باوجود لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر ووٹنگ کی مہاراشٹر کے مراتھواڑہ علاقے میں آج تین حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان،  بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو 100 فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا ای وی ایم - وی وی پیٹ معاملے میں سپریم کورٹ سے اپوزیشن کو بڑا دھچکہ لگا ہے عدالت نے بدھ کے روزسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

26 Apr 2024 | 11:44 PM

کولکاتا ، 26 اپریل (یو این آئی) جونی بیرسٹو ناٹ آؤٹ (108)، ششانک سنگھ ناٹ آؤٹ (68) اور پربھ سمرن سنگھ (54) کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بدولت پنجاب کنگز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 42ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

زہرہ سہگل نے7 دہائیوں تک بہترین اداکاری کی

27 Apr 2024 | 10:17 AM

ممبئی، 27اپریل (یو این آئی) سنیما کی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً 7؍ دہائیوں تک بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔

image