Saturday, Nov 27 2021 | Time 15:01 Hrs(IST)
Others

ممبران اسمبلی کو خریدا جاسکتا ہے مگر ترنمول کانگریس کو کوئی بھی نہیں خرید سکتا :ممتا بنرجی

ممبران اسمبلی کو خریدا جاسکتا ہے مگر ترنمول کانگریس کو کوئی بھی نہیں خرید سکتا :ممتا بنرجی

کلکتہ29دسمبر (یواین آئی)وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی سخت تنقید کرتےہوئے کہا کہ بی جے پی ہمارے ممبران اسمبلی کو خرید سکتی ہے مگر ترنمول کانگریس کو خریدنا ممکن نہیں ہے بولپور میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے ترنمول کانگریس کو عوام کی جب تک حمایت حاصل ہے اس وقت تک ہم پر کوئی بھی اثر انداز نہیں ہوسکتا ہے ۔
ممتا بنرجی وشو بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بیدوت چکرورتی کو ’’بی جے پی کا آدمی قرار دی دیتے ہوئےکہا کہ وہ سیاسی آقائوں کے اشارے پر یونیورسٹی کے کیمپس میں فرقہ پرستی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں اور رابندر ناتھ ٹیگور کےقائم کردہ اس ادارے کی عظمت و تقدس کو پامال کررہے ہیں ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی بنگالی ثقافت و کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔بنگال میں تشدد اور فرقہ واریت کےلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور یہاں فرقہ وارانہ سازش کی کوشش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ جولوگ مہاتما گاندھی اور ملک کے عظیم لیڈروں کااحترام نہیں کرتے ہیں وہ سونار بنگلہ کبھی نہیں کرسکتی ہے۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ رابندر ناتھ ٹیگور نے بہت ہی پہلے ہی سونار بنگلہ کی تشکیل کرچکے ہیں ۔بس اب اس کی حفاظت کی ضرورت ہے۔اور ہم رابندر ناتھ ٹیگور کے ذریعہ قائم کردہ سونار بنگلہ کی حفاظت کریں گے ۔بی جے پی فرقہ واریت کے ذریعہ رابندر ناتھ ٹیگور کے سونار بنگلہ کو داغدار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے بولپور جہاں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے روڈ شو کا اہتمام کیا تھا ۔ایک ہفتے بعد ہی ممتا بنرجی نے اسی جگہ روڈ شو کا اہتمام کرکے بی جے پی کو جواب دینے کی کوشش کی ہے ۔
بی جے پی کو’’بیرونی لوگوں کی جماعت‘‘ قرار دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ نفرت انگیز سیاست اور جعلی سیاست‘‘کودرآمد کرکے بنگال کی ریڑھ کی ہڈی کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر اس سے بنگال کی سرزمین فتح نہیں کی جاسکتی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہاکہ وشو بھارتی یونیورسٹی ملک کی شان ہے اور یہاں ہندوستان بستا ہے مگر جب ہم دیکھتے ہیں کہ اس یونیورسٹی کو بھی فرقہ واریت کا رنگ دیا جارہا تھا مجھے دکھ ہوتا ہے ۔ٹیگور کی وراثت کو مجروح کیا جارہا ہے ۔
ممتا بنرجی نے ریلی کے دوران لوک گیت کار باسودیب بادل جنہوںنے ایک ہفتے قبل ہی امیت شاہ کی میزبانی کی تھی کو اسٹیج پر مدعوکرکیا اور ان سے گانا سنا ۔ممتا بنرجی نے کہاکہ انتخابات آتے ہی پانچ ستارہ ہوٹلوں میں دعوت ہورہی ہے ۔اورپانچ ستارہ ہوٹل سے کھانا منگواکر آدی واسی کے گھر کھانا کھایاجارہا ہے ۔یہ آدی واسی بھائیوں کی توہین ہے اور میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ کوئی بھی آدی واسی بھائیوں کی توہین نہیں کرسکتا ہے۔
یواین آئی۔نور

خاص خبریں
ملک میں جان لیوا کوروناوائرس سے مزید 465 ہلاکتیں

ملک میں جان لیوا کوروناوائرس سے مزید 465 ہلاکتیں

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کی صورتحال میں کچھ بہتری آئی ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران متاثرین افراد سے زیادہ صحت مند افراد کی وجہ سے فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔

...مزید دیکھیں
زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق بل پہلے ہی دن لوک سبھا میں لانے کا فیصلہ

زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق بل پہلے ہی دن لوک سبھا میں لانے کا فیصلہ

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) حکومت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا میں زراعت کے تینوں متنازع قوانین کو منسوخ کرنے کا بل پیش کرے گی۔

...مزید دیکھیں
کانگریس قربانی، تپسیا اور جدوجہد کی علامت: ڈاکٹر نریش کمار

کانگریس قربانی، تپسیا اور جدوجہد کی علامت: ڈاکٹر نریش کمار

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ یہ پارٹی قربانی، تپسیا اور جدوجہد کی علامت ہے اور جو لوگ اسے چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں وہ بارش کے مینڈکوں کی طرح ہیں جہاں انہیں اپنا مستقبل نظر آتا ہے۔

...مزید دیکھیں
کجریوال کا مودی پر کورونا کے نئے ویرینٹ  سے متاثرہ ممالک سے پروازوں پر پابندی کا مطالبہ

کجریوال کا مودی پر کورونا کے نئے ویرینٹ سے متاثرہ ممالک سے پروازوں پر پابندی کا مطالبہ

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ ان ممالک سے آنے والی پروازوں کو روک دیں جہاں کورونا کے نئے ویرینٹ سامنے آئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ملک میں کووڈ ویکسی نیشن کرانے والوں کی مجموعی تعداد  121 کروڑ  سے متجاوز

ملک میں کووڈ ویکسی نیشن کرانے والوں کی مجموعی تعداد 121 کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 73.58 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئیں۔

...مزید دیکھیں
فائزر کا 100 دنوں  کے اندر’ اومیکرون‘ ویرینٹ کا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

فائزر کا 100 دنوں کے اندر’ اومیکرون‘ ویرینٹ کا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن، 27 نومبر (یو این آئی/ا سپوتنک) دوا ساز کمپنی فائزر اور بایو این ٹیک نے کہا ہے کہ وہ 100 دنوں کے اندر کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے خلاف ایک نئی ویکسین تیار کرلیں گے۔

...مزید دیکھیں
عالمی مارکیٹ میں تیل اوندھے منہ گرا ،  پھر بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں

عالمی مارکیٹ میں تیل اوندھے منہ گرا ، پھر بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) افریقہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کی نئی اقسام کی دریافت کے ساتھ ہی ہندوستان اور امریکہ سمیت بڑی معیشتیں اپنے اسٹریٹجک ذخائر کو جاری کرنے کا اعلان کرنے کے دباؤ میں خام تیل ہفتے کے آخر میں بین الاقوامی مارکیٹ اوندھے منہ گر گیا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان کی گیندبازی بے اثر، دوسرا دن نیوزی لینڈ کے نام رہا

ہندوستان کی گیندبازی بے اثر، دوسرا دن نیوزی لینڈ کے نام رہا

26 Nov 2021 | 9:25 PM

کانپور 26 نومبر (یو این آئی) ٹم ساوتھی (69 رن پر پانچ وکٹیں) کی خطرناک گیندبازی کے بعد ٹام لاتھم (50 ناٹ آؤٹ) اور ول ینگ (75 ناٹ آؤٹ) کی سلامی جوڑی کے مابین 129 رن کی شاندار سنچری شراکت داری کی بدولت نیوزی لینڈ نے یہاں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کے روز میزبان ہندوستان کی پہلی اننگز کے 345 رن کے جواب میں اپنی پہلی اننگز بغیر وکٹ گنوائے 129 رن بناکر مضبوط شروع کرلی ہے۔ گرین پارک گراؤنڈ پر اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کھیلنے والے شریس ایر (105) کی شاندار سنچری کے علاوہ دوسرے دن کا کھیل مکمل طور پر مہمان ٹیم کے نام رہا۔ نیوزی لینڈ کی شاندار گیندبازی کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم کے چھ کھلاڑی لنچ کے فوراً بعد پویلین لوٹ گئے اور چار وکٹوں پر 258 رن میں 87 رنز کا اضافہ ہی کرسکے۔

امیتابھ بچن کے ساتھ کام کریں گی پوجا ہیگڈے

امیتابھ بچن کے ساتھ کام کریں گی پوجا ہیگڈے

25 Nov 2021 | 2:20 PM

ممبئی، 25 نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڈے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔