NationalPosted at: Mar 18 2018 2:54PM صرف کانگریس محبت کے ذریعہ ملک کو آگے بڑھا سکتی ہے: راہل
نئی دہلی 17 مارچ [یو این آئی] نریندر مودی حکومت پریہ الزام لگاتے ہوئے ملک میں برگشتگی پھیلارہی ہے نے عوام اور فرقوں کے درمیان پھوٹ ڈال رہی ہے، کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج کہا ہے کہ کانگریس واحد ایسی جماعت ہے جو محبت کے پیغام کے ذریعہ اس ملک کو آگے بڑھا سکتی ہے۔
انڈین نیشنل کانگریس کے 84ویں مکمل اجلاس کے اففتاحی خطبے میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ ’’ آج ملک میں ناراضگی پھیل رہی ہے۔ لوگوں میں پھوٹ ڈال کر انہیں ایک دوسرے سے لڑایا جا رہا ہے۔ اس لئے وقت کا تقاضہ ہے کہ لوگوں کو نفرت کی اس لہر کے خلاف متحد کیا جائے۔یہ اتحاد قائم کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کی کانگریس کل بھی پابند تھی اور آج بھی عہد بند ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ کانگریس کے پاس ہاتھ کی جو علامت ہے وہ ملک کو جوڑنے کے عزم کا نشان ہے اور اس عمومی اجلاس کا مقصداس محاذ پر کانگریس پارٹی کو آگے بڑھانا ہے۔
کانگریس کے صدر نے بزرگ رہنماؤں کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آگے کا راستہ نئی نسل کو ذمہ داریاں سونپتے ہوئے طے کیا جائے اور اپنے تابناک ماضی کو بھولے بغیر تبدیلیوں کا سامنا کیا جائے اور انہیں اختیار کیا جائے۔
مسٹر گاندھی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی نوجوانوں کے لئے کافی کچھ نہیں کر رہے ہیں اور ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی طرف سے انہوں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔