OthersPosted at: Jul 15 2019 11:21PM کرناٹک کانگریس کے 14 باغی اراکین اسمبلی کی شکایت
ممبئی، 15 جولائی (یو این آئی) ممبئی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے کرناٹک کے 14 باغی اراکین اسمبلی نے پیر کو کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں سے ایک بار پھر ملنے والی دھمکی کے سلسلے میں شکایت درج کروائی۔
پَوَئی پولیس اسٹیشن کو کرناٹک کے 14 اراکین اسمبلی نے گذشتہ پانچ دن میں دوسری بار اس طرح کی شکایت درج کروائی ہے۔ شکایت میں انہوں نے کہا کہ کانگریس کے بڑے رہنما ملک ارجن کھڑگے اور ٖغلام نبی آزاد سمیت مہاراشٹر یا کرناٹک کے کسی بھی کانگریس کے رہنما سے نہیں ملنا چاہتے۔
اراکین نے پولیس سے گزارش کی ہے کہ ان رہنماؤں کو ان سے ملنے سے روکا جائے کیونکہ ان کے ملنے سے خطرے کا اندیشہ ہے۔ تمام باغی اراکین رینائےسنس ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔
اراکین نے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کو شکایت کی ایک کاپی بھیجی ہے جس میں 14 اراکین اسمبلی کے نام لکھے ہوئے ہیں لیکن چار افراد کے دستخط نہیں ہیں۔
دستخط کرنے والوں میں شیورام ہیبار، بی سی پاٹل، منیترم، آر شنکر، ایچ ناگیش، پتاپ پاٹل، گوپالیہ، رمیش جے، سوم شیکھر اور بسوراج شامل ہیں۔ مہیش کے، وشوناتھ، نارائن گوڑا اور ایم ٹی بی ناگراج نےدستخط نہیں کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ 9 جولائی کو کرناٹک کانگریس کے تقریباً 12 اراکین اسمبلی نے اسی طرح کا خط لکھا تھا اور کرناٹک سے آنے والے کانگریس کے رہنما ڈی کے شیوکمار یا دیگر کسی کانگریس کے رہنماؤں سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔
یو این آئی، ایم اے۔