RegionalPosted at: Jan 22 2022 9:54PM منھ بھرائی کی سیاست نے لوگوں کو گمراہ کیا:شاہ
میرٹھ:22جنوری(یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اترپردیش میں سال 2017 سے پہلے کی حکومتوں پر بدعنوانی، ذات پات اور منھ بھرائی کی سیاست کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس ریاست کو جان بوجھ کر پچھڑا بنائے رکھنے کے لئے ترقی کے نام پر لوگو ںکو گمراہ کیا گیا ہے۔
شاہ نے اتوار کو یہاں ایک خاص جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منھ بھرائی کی سیاست کی وجہ سے ہی اترپردیش بیمارو ریاست بن کر رہ گیا تھا۔ گذشتہ پانچ سالوں میں اترپردیش کی یوگی اور مرکزی کی مودی حکومت نے ترقی اور مفاد عامہ کو ایک ساتھ آگے بڑھا کر حالات کو تبدیل کیا ہے۔انہوں نے ریاست کے نظم ونسق کو درست کرنے کے لئے یوگی حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدام کی تعریف کی۔
مرکزی وزیر داخلہ نےکہا کہ ڈبل انجن کی حکومت نے ہی ریاست میں نظم ونسق کو قائم کیا ہے۔مودی اور یوگی حکومت کی مشترکہ کوششوں سے اترپردیش کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ریاست میں 02ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ قیمت کی املاک کو مافیاؤں سے ڈبل انجن کی حکومت نے خالی کرایا ہے۔ اس سے عوام الناس میں نظم ونسق کے تئیں معتبریت میں اضافہ ہوا ہے اور جرائم پیشہ افراد کے اندر قانون کا خوف پیدا ہو ا ہے۔
شاہ نے مزید کہا کہ’ترقی اور مفاد عامہ کے اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے اب الیکشن میں آپ کے ووٹ پر ہمارا حق ہے۔ اس سے پہلے شاہ نے کیرانہ میں گھر گھر جاکر رائے دہندگان کے ساتھ رابطہ کیا اور شاملی میں پارٹی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کر کے الیکشن میں کامیابی کے منتر دئیے۔
یواین آئی۔ولی