NationalPosted at: Jul 23 2017 8:04PM مالیاتی امور میں آرڈیننس قطعی نہ لائیں : پرنب مکھرجی
نئی دہلی، 23 جولائی (یو این آئی) سبکدوش ہونے والے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے مختلف معاملوں میں آرڈیننس جاری کرنے کے رجحان پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ کسی بھی حکومت کو آرڈیننس کا فیصلہ ناگزیر صورتحال میں ہی لینا چاہئے۔ مسٹر پرنب مکھرجی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں آج اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ آرڈیننس کا سہارا ناگزیر حالات میں ہی لیا جانا چاہئے۔ مالی معاملات میں تو اس کا سہارا قطعی نہیں لینا چاہئے۔ پارلیمنٹ کی کارروائی میں تعطل پیدا ہونے کے معاملے میں بھی رخصت پذیر صدر نے کہا کہ پارلیمنٹ بحث، مشاورت اور اختلاف رائے کا اظہار کرنے کی جگہ ہے اور اس کارروائی میں رکاوٹ آنے سے اپوزیشن کو ہی زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ پارلیمانی کارروائی میں رکاوٹ سے ہونے والے نقصانات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے قانون بنانے کے وقت میں کمی آئی ہے۔ تاہم، انہوں نے حال ہی میں اشیاء و خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) کے متفقہ طور پر منظور ہونے اور گزشتہ یکم جولائی سے اس کو نافذ کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ تعاون پسند وفاق کی شاندار مثال ہے۔ جاری۔ یو این آئی ۔م ش ۔ 1935